مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک طیفی بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک طیفی بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس)بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی لاش کا پوسٹ مارٹم رحیم یار خان کے اسپتال میں ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد طیفی بٹ کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو ورثا لاہور گلبرگ نصیر آباد لے آئے ہیں، یاد رہے کہ طیفی بٹ کو جمعہ اور ہفتہ کی شب مبیبہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔
ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو دبئی سے کراچی لایا گیا تھا، کراچی سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں طیفی بٹ کو اس کے ساتھی پولیس سے چھڑا کر فرار ہوئے۔
پولیس کے مطابق طیفی بٹ کو ساتھیوں سے چھڑوانے کی کوشش کی گئی، اس دوران طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اپنے ہر انچ کا دفاع کرنا خوب جانتا ہے‘: وزیراعظم اور صدر مملکت کا افغان جارحیت پر ردعمل پاکستان اپنے ہر انچ کا دفاع کرنا خوب جانتا ہے‘: وزیراعظم اور صدر مملکت کا افغان جارحیت پر ردعمل غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے افغانستان کی جارحیت اور پاکستانی ردعمل عوام کے درمیان جنگ نہیں: سکیورٹی ذرائع جارحیت کا بھرپور جواب ، پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا جارحیت کا جواب، پاک فوج کا 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ، بٹالین ہیڈکوارٹرز، مورچے تباہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، آئی جی پنجابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: طیفی بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم
پڑھیں:
کراچی پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان گرفتار
بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی پروجیکٹ کے ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی پروجیکٹ کے ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 927/2025 بجرم دفعہ 23-1-A درج کرلیا گیا ، ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے ایک ملزم حبیب اللہ ولد یار محمد کو گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضہ سے نائن ایم ایم پستول برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزم 11 نومبر 2025 کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیف سٹی کیمروں کا ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری کی نیت سے جا رہے تھے ، پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا ، پولیس مقابلے کا مقدمہ الزم نمبر 909/2025 بجرم دفعہ 353/324/186/34 تھانہ بوٹ بیسن میں درج کیا گیا تھا۔
ملزم حبیب اللہ موقع سے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ، ملزم نے دوران تفتیش چند روز قبل اپنے گرفتار ساتھیوں کے ہمراہ ڈسٹری بیوشن باکس چوری کرکےفروخت کرنے کا انکشاف کیا۔