دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اپنی پہلی اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنالیے۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔163 کے مجموعی اسکور پرکپتان شان مسعود 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔199 کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی 93 رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔ اگلی ہی گیند پر سعود شکیل بھی بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔ 2 اوورز بعد 199 کے ہی اسکور پر بابر اعظم بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 23 رنز بنائے۔ان کے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔ رضوان 62 اور سلمان آغا 52 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنالیے ہیں۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا ٹاس جیت کر کہنا تھا ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے جبکہ پروٹیز کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا ہم نے ایسی کنڈیشن میں کرکٹ کھیلی ہے، پاکستان کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

انہدامی کارروائی منتخب حکومت کو ذلیل کرنے کی سازش ہے، عمر عبداللہ

وزیراعلٰی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہدامی کارروائی مخصوص نوعیت کی لگ رہی ہے اور ایک خاص برادری (مسلمانوں) کو نشانہ بنائے جانے کی طرف عندیہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے مختلف علاقوں میں جاری انہدامی کارروائیوں پر راج بھون کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ راج بھون کے ماتحت افسران جان بوجھ کر منتخب حکومت کی منظوری کے بغیر ہی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ عمر عبداللہ انہدامی کارروائی کو منتخب حکومت کو بدنام اور ذلیل کرنے کی سازش قرار دیا۔ سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ فیلڈ اسٹاف، ریونیو حکام کو عوامی حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر ہی انہدامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کی منظوری کے بغیر بلڈوزر استعمال کئے جا رہے ہیں، جو ان کے مطابق حکومت کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ افسران ہماری مرضی کے بغیر فیصلے سنا کر کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ ریونیو اور فیلڈ اسٹاف کو منتخب حکومت کے تحت کام کرنا چاہیئے، لیکن بلڈوزر ہماری مشاورت کے بغیر استعمال کئے جا رہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ہماری حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

عمر عبداللہ نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہدامی کارروائی مخصوص نوعیت کی لگ رہی ہے اور ایک خاص برادری (مسلمانوں) کو نشانہ بنائے جانے کی طرف عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا جموں میں صرف ایک ہی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات تھیں، صرف ایک شخص کو ہی کیوں نشانہ بنایا گیا، کیا اس کی وجہ مذہب تھا، اس طرح کی کارروائی ناانصافی پر مبنی ہے اور سنجیدہ سوالات کو جنم دیتی ہے۔ عمر عبداللہ کا اشارہ گزشتہ کل جموں میں ایک آئن لائن پورٹل سے وابستہ صحافی کا رہائشی مکان گرائے جانے کی طرف تھا۔ ارفاز نامی ایک صحافی کے مطابق ان کا مکان جمعرات کی صبح منہدم کیا گیا اور کارروائی سے قبل نہ انہیں پیشگی اطلاع دی گئی اور نہ ہی انہیں گھریلو سامان باہر نکالنے کا موقع دیا گیا۔ اس انہدامی کارروائی کی سیاسی و سماجی حلقوں نے مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی میں ملوث سے متعلق اپنا پلو جھاڑا۔

متعلقہ مضامین

  • انہدامی کارروائی منتخب حکومت کو ذلیل کرنے کی سازش ہے، عمر عبداللہ
  • لبنانی فوج نے حزب‌ الله کیخلاف اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا
  • بدترین شکست کے بعد بھارت میں ہنگامہ، کوچ اور سلیکٹر کی فوری برطرفی کا مطالبہ زور پکڑ گیا
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
  • جنوبی افریقا کے ہاتھوں بدترین شکست، میدان ’گمبھیر ہائے ہائے‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
  • بھارت کو کلین سوئپ: جنوبی افریقی کپتان دنیائے کرکٹ کے دوسرے منفرد کپتان بن گئے
  • جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست، بھارت رینکنگ میں پاکستان سے پیچھے چلا گیا
  • بھارتی گھمنڈ پھر خاک میں مل گیا، جنوبی افریقا نے 25 سال بعد گھر میں ہی مات دیدی
  • جنوبی افریقا نے 25 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ میچ جیتا
  • زباں فہمی269 ؛ کچھ بہرائچ کے بارے میں، (حصہ اوّل)