1 لاکھ 43 ہزار سے زاید شہریوں نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کرا لی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) وطن سے محبت اور ہم وطنوں کی خدمت کا جذبہ لیے 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں نے سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کروا لی۔ اس کار خیر میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی شامل ہیں اور اب تک 85,910 مردوں کیساتھ 57,078 خواتین نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی۔ اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے محکمہ داخلہ نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا ہے۔ سول ڈیفنس کے آفیشل یوٹیوب چینل کی افتتاحی تقریب محکمہ داخلہ پنجاب میں منعقد ہوئی جس میں چیرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان و وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزراء نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ چینل کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی احسان علی جمالی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عاصمہ اعجاز چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس کنور انوار علی خاں، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تسنیم علی خاں، محکمہ داخلہ اور سول ڈیفنس افسران نے شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل سیکرٹری سول ڈیفنس
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑتوڑ حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 16 کیسز رپورٹ
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک 14148 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جبکہ رواں سال مشتبہ 948 ڈینگی کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ 49 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں اور ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
ڈینگی سرویلنس کے دوران 5692088 گھروں کو چیک کیا گیا جس میں سے 1 لاکھ 80 ہزار 266 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 1 لاکھ 57 ہزار 1372 اسپاٹ چیک کیے گے جس میں 24 ہزار 292 اسپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے۔
2 لاکھ 4 ہزار 558 مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا جبکہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔
سٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جواد احمد نے بتایا کہ 4502 ایف آئی آرز درج اور 1857 مقامات سیل کیے گئے۔ اس کے علاوہ 3515 چالان کیے گئے اور 1 کروڑ 9 لاکھ 84 ہزار جرمانہ کیا گیا۔