غزہ میں جنگ بندی برقرار، ملبہ ہٹانے کا عمل شروع
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
امدادی سامان سے لدے درجنوں ٹرک رفح اور کریم ابوسالم کے راستے پہنچنا شروع ہوگئے
ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنی اشیاء کے ساتھ واپس غزہ کی طرف لوٹ رہے ہیں، الجزیرہ میڈیا
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ شہر میں ملبہ ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی سامان سے لدے درجنوں ٹرک رفح اور کریم ابوسالم کے راستے غزہ میں داخل ہو گئے ہیں۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنی اشیاء کے ساتھ واپس غزہ کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ شہر میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، جبکہ بلڈوزر ملبہ صاف کرنے میں مصروف ہیں تاکہ شہری اپنے گھروں کے باقی ماندہ حصوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔غزہ حکام کے مطابق اقوام متحدہ کی تازہ فضائی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف غزہ شہر میں 41 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ شہر میں 80 لاکھ مکعب میٹر ملبہ موجود ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
دیرپائین،الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے آگ سے متاثرہ دکانداروں کو امدادی نقد رقم دی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">