اسپیس ایکس کا نیا کارنامہ: امریکی فوج کیلیے 21 سیٹلائٹس خلا میں روانہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے امریکی افواج کے لیے 21 جدید سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں پہنچا دیے۔
کمپنی کے مطابق یہ مشن اسٹارشیلڈ پروگرام کا حصہ تھا، جو امریکی فوج کے لیے تیار کردہ ایک مخصوص نیٹ ورک ہے جس کا مقصد دفاعی رابطوں اور خلائی نگرانی کے نظام کو مزید جدید بنانا ہے۔
یہ مشن اسپیس ایکس کے مشہور فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ کیا گیا۔ لانچ کے چند منٹ بعد راکٹ کا پہلا حصہ نہایت درستگی سے زمین پر واپس اترا، جو اسپیس ایکس کی ری یوزایبل راکٹ ٹیکنالوجی کی ایک اور نمایاں کامیابی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹس امریکی فوجی کمیونیکیشن نیٹ ورک کی رفتار اور سیکورٹی کو غیر معمولی سطح پر بہتر بنائیں گے، جبکہ عالمی سطح پر حساس ڈیٹا کی ترسیل مزید محفوظ ہوگی۔
خلائی صنعت کے ماہرین کے مطابق یہ لانچ اسپیس ایکس اور امریکی دفاعی اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے اشتراک کی علامت ہے، جو مستقبل میں سیٹلائٹ انٹیلیجنس اور عالمی جاسوسی نظام کو نئی جہت دے سکتا ہے۔
ناقدین کے خیال میں اس پروگرام سے عالمی خلائی دوڑ میں عسکری رجحان میں اضافہ ہوگا، جو دیگر طاقتوں کو بھی اسی سمت میں قدم بڑھانے پر مجبور کرے گا، تاہم اسپیس ایکس نے اس مشن کو محض تکنیکی پیش رفت قرار دیا ہے، جس سے زمین اور خلا کے درمیان رابطے کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپیس ایکس
پڑھیں:
سجل علی کا احد رضا میر کو ایکس پر فالو کیے جانا، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کا سبب بن گیا
پاکستانی اداکارہ سجل علی کی جانب سے اپنے سابقہ شوہر اور معروف اداکار احد رضا میر کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فالو کیے جانے کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔ سجل علی کے غیر تصدیق شدہ ایکس اکاؤنٹ پر دیکھا گیا کہ وہ تاحال احد رضا میر کو فالو کر رہی ہیں، جس پر صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ چونکہ سجل طویل عرصے سے ایکس پر غیر فعال ہیں، اس لیے ممکن ہے کہ علیحدگی کے باوجود وہ احد کو ان فالو کرنا بھول گئی ہوں۔ جب کہ کئی صارفین کا خیال ہے کہ دونوں کے درمیان قانونی طور پر طلاق ہوئی ہی نہیں، بلکہ یہ محض ایک وقتی معاہدہ یا دوری ہے، جو مستقبل میں ختم ہوسکتی ہے۔ ان قیاس آرائیوں کے باوجود تاحال کسی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی شادی 14 مارچ 2020 کو ابوظبی میں ہوئی تھی، اور یہ جوڑی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی رہی ہے۔ تاہم 2021 کے آخر اور 2022 کے اوائل سے ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش میں ہیں، مگر کئی سال گزرنے کے باوجود دونوں اداکاروں نے اپنے تعلق کے حوالے سے کوئی واضح بیان نہیں دیا۔
رواں برس کے آغاز میں احد رضا میر نے سجل کے کام کی کھل کر تعریف کی، جب کہ سجل علی بھی حال ہی میں احد کے والد، سینئر اداکار آصف رضا میر کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں کام کرتی نظر آئیں۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آصف رضا میر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم پروفیشنل آرٹسٹ ہیں، رشتے ختم ہو سکتے ہیں لیکن عزت اور احترام باقی رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ رشتے بننا اور ٹوٹنا زندگی کا حصہ ہے، مگر اصل عظمت اس میں ہے کہ پرانے زخموں کو کریدنے کے بجائے وقار کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔
سجل اور احد کے تعلق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں، مگر سچائی کیا ہے، یہ ابھی تک پردۂ راز میں ہے۔