اسلام آباد:

الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے ای سی پی نے انتخابی شیڈول کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں نوٹی فکیشن معطل کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی  کی نااہلی؛ پشاور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن روک دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت میں پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے حلقے پر ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دیا تھا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

این  اے  18، مخصوص  عناصر  ضمنی  انتخابا ت  کو متنازعہ  بنارہیں  االکشن  کمشن  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 18 ہری پور کے انتخابات پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔ ترجمان الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ مخصوص عناصر حسبِ معمول ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کو سازش قرار دینا حقائق کے منافی ہے، جنرل الیکشن میں عملے کی کمی کے باعث افسران کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی، ضمنی انتخابات میں کمیشن کے افسران ہی ڈی آر او اور آر او مقرر کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 18 میں تعینات افسران اسی ایریا میں پہلے سے موجود تھے، پولنگ ڈے تک کسی سیاسی جماعت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں کیا، الیکشن ہارنے کے بعد بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، فارم 45 پہلے سے تیار ہونے کا الزام غلط اور گمراہ کن ہے۔ الیکشن کمشن کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ آفیسرز مکمل طور پر صوبائی انتظامیہ نے فراہم کئے تھے، الیکشن کمشن چاہتا تو وفاقی اداروں کے ملازمین بھی لگائے جا سکتے تھے، صوبائی انتظامیہ کے عملے نے پولنگ بیگز اور نتائج آر او آفس میں جمع کرائے، سکیورٹی انتظامات بھی مکمل طور پر صوبائی حکومت نے فراہم کئے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہر انتخاب کے بعد ایک جیسے الزامات دہرانا انتخابی عمل کو مشکوک بنانے کی کوشش ہے، نتائج پر اعتراض ہے تو قانونی فورم الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا جائے، میڈیا پر الزام تراشی سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج
  • پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی درخواست خارج کردی
  • سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
  • بلوچستان عوامی پارٹی کا پی بی 36 میں فوری انتخابات کا مطالبہ
  • عرفان صدیقی مرحوم کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
  • ‘اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور مذہبی فرض،’ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ سے منظور
  • این  اے  18، مخصوص  عناصر  ضمنی  انتخابا ت  کو متنازعہ  بنارہیں  االکشن  کمشن  
  • الیکشن کمیشن نے ہری پورضمنی انتخابات میں الزامات مسترد کردیے