گوگل نے اے آئی ویڈیو بنانے والا جدید ماڈل پیش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوگل نے اپنا جدید ترین اے آئی ویڈیو ماڈل “ویو تھری پوائنٹ ون” (Veo 3.1) متعارف کرا دیا ہے، جو اب فلو ویڈیو ایڈیٹر، جیمنی ایپ اور ورٹیکس اے آئی پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔
یہ نیا ورژن مئی میں جاری ہونے والے ویو تھری (Veo 3) کا اپ گریڈ ہے، جس میں آڈیو کوالٹی، کہانی کے تجزیے اور ویڈیو کے ٹیکسچر ریئلزم میں نمایاں بہتری کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ویو تھری پوائنٹ ون پہلے سے زیادہ تیز رفتار اور مؤثر ویڈیو جنریشن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے نئے فیچرز کی بدولت ویڈیوز میں آڈیو اور ویژولز کی ہم آہنگی مزید بہتر ہو گئی ہے، جس سے نتائج حقیقت کے نہایت قریب محسوس ہوتے ہیں۔
گوگل کے مطابق اس نئے ماڈل میں کئی جدید آپشنز شامل کیے گئے ہیں، جن میں “اِنگریڈیئنٹس ٹو ویڈیو”، “سین ایکسٹینشن” اور “فرسٹ اینڈ لاسٹ فریم” جیسے فیچرز شامل ہیں، جو ویڈیو کے ٹرانزیشنز کو زیادہ قدرتی اور ہموار بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی فلو ویڈیو ایڈیٹر میں بھی نئی سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں جن کے ذریعے صارفین ویڈیوز میں موجود اشیاء کو قدرتی انداز میں شامل یا ہٹا سکتے ہیں، بالکل ویسے جیسے کسی پروفیشنل ویڈیو ایڈیٹر میں ممکن ہوتا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹس اے آئی پر مبنی ویڈیوز کو زیادہ مربوط، حقیقت پسندانہ اور تخلیقی بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق اب تک 275 ملین سے زائد ویڈیوز اس ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی جا چکی ہیں، جو اس کی مقبولیت اور افادیت کو ظاہر کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے آئی
پڑھیں:
راولپنڈی: لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار
— فائل فوٹوراولپنڈی میں نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم انیس عرف دورانی کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کر کے تھانہ نصیرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مقدمہ کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں نظار خان، جلیل خان اور جبار خان بھی نامزد ہیں۔
واضح رہے کہ لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔