سکیورٹی خدشات: اورنج لائن ٹرین اور لاہور میٹرو سروس کا روٹ محدود کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکیورٹی خدشات کے باعث حکومت پنجاب نے لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کے کچھ حصے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔ ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق لاہور میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اب یہ سروس صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود رہے گی۔ اس کے علاوہ اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اسٹیشن اور ملتان روڈ اسٹیشن بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔
یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے ٹرانسپورٹ سروسز کی جزوی معطلی ضروری سمجھی گئی۔
تاہم اس فیصلے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ روزانہ ہزاروں افراد ان سروسز پر انحصار کرتے ہیں، اور سروس کی بندش سے ان کے لیے سفر مہنگا اور وقت طلب ہو گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو متبادل ذرائع تلاش کرنا پڑ رہے ہیں، جبکہ محدود سروس کے باعث فعال حصوں میں بھی غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات عارضی ہیں، اور حالات بہتر ہوتے ہی سروس بحال کر دی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبر اور تعاون کا مظاہرہ کریں۔ سکیورٹی ادارے اور ٹرانسپورٹ حکام صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں تاکہ جلد از جلد معمولات بحال کیے جا سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں اتار چڑھائو ، محدود پیمانے پر تیزی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار اتار چڑھاو کیبعد محدود پیما نیپر تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس200پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 65 ہزار 600کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 167ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 50.92 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستانی حکام اور ا?ئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) اور پاور جنریشن کے شعبوں میں نمایاں خریداری سے 2085 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 167,561 پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا بعد ازاں منافع سمیٹنے کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباو سے انڈیکس 165,357پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 210پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں ا?یا اور انڈیکس 165,476پوائنٹس سے بڑھ کر 165,686پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 100,326پوائنٹس سے بڑھ کر 100,785پوائنٹس ہوگیا تاہم کے ایس ای 30انڈیکس 111پوائنٹس کی کمی سے 50ہزار923پوائنٹس پرآگیا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 72ارب71کروڑ 53 لاکھ92ہزار223روپے کا اضافہ ہوااور سرمائے کا مجموعی حجم 19178 ارب 46 کروڑ 99لاکھ22ہزار555روپے پر جا پہنچا۔بدھ کے روز 68ارب روپے مالیت کے 1ارب 52کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 59ارب روپے مالیت کے 1کروڑ17 لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر486کمپنیوں میں شیئرز کاکاروبار ہوا جس میں سے 249کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،204میں کمی اور36کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ ،بینک ا?ف پنجاب ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پی ٹٰی سی ایل اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کا بھاو 144.26روپے بڑھ کر 4154.50روپے ہوگیا اسی طرح 132.86روپے کے اضافے سے نیلسے پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 8335روپے پر جا پہنچی جبکہ پی آئی ایہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا بھاو 89.33 روپے گھٹ کر 24550.22روپے ہو گیا اسی طرح 70.69روپے کی کمی سے خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1897.13 روپے پرآ گئی۔