افغانستان سے مذاکرات کیلئے ابھی تک کوئی وفد دوحہ نہیں گیا، سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان سے مذاکرات کیلئے ابھی تک کوئی وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ نہیں گیا۔ پاکستانی وفد کل دوحہ جائے گا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان حکومت سے جنگ بندی کے معاملات پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے جب کہ افغان وفد کل وہاں پہنچے گا۔ تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد تا حال پاکستان میں ہی ہے اور اس کے کل صبح دوحہ روانہ ہونے کا پروگرام ہے ، اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی یہ خبر کہ پاکستانی وفد دوحہ میں موجود ہے، بے بنیاد ہے۔
عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کابینہ اپنی مرضی سے بنانے کا حکم دے دیا
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا تھا جس میں اب توسیع کردی گئی ہے۔ دونوں فریقوں میں طے ہایا ہے کہ دوحہ مذاکرات کا نتیجہ آنے تک جنگ بندی رہے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستانی وفد
پڑھیں:
چاغی :گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-01-21
چاغی (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفلز نے گردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کورجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کیمپ میں خالی ہونے والے گھروں اور دکانوں کو گرانے کا عمل بھی شروع کردیا ہے، اس حوالے سے جاری کی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کیمپ کیافغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد افغانستان واپس روانہ کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ بلوچستان کے سب سے بڑے افغان مہاجرین کیمپ گردی جنگل کیمپ میں 70ہزار افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کے مطابق 26 نومبر سے لجّے افغان مہاجر کیمپ میں کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور تمام کارروائیاں ریاستی پالیسی کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ لجّے کیمپ خالی ہونے کے بعد وہاں موجود غیر قانونی ڈھانچوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔