Jasarat News:
2025-10-19@03:48:25 GMT

روس اور امریکا کو 112 کلومیٹر طویل سرنگ سے جوڑنے کی تجویز

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے اعلیٰ نمائندے کریل دیمتریف نے غیر معمولی تجویز پیش کردی،جس کے تحت روس اور امریکا کو آبنائے بیرنگ کے نیچے سے سرنگ کے ذریعے جوڑنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ دیمتریف کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ نہ صرف دونوں ممالک کو قریب لانے بلکہ قدرتی وسائل کی مشترکہ تلاش اور امن و تعاون کی علامت بن سکتی ہے۔ روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ اور صدر ولادیمیر پیوٹن کے سرمایہ کاری کے ایلچی کریل دیمتریف نے تجویز دی کہ 112 کلومیٹر طویل ’پیوٹن۔ٹرمپ ریلوے سرنگ‘ 8 سال سے کم مدت میں مکمل کی جاسکتی ہے، جس پر تقریباً 8 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ منصوبہ ماسکو اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے فنڈ کیا جائے گا۔ امریکا اور روس کے تعلقات کی بحالی کے لیے ایک سرگرم سفارتی کردار ادا کرنے والے کریل دیمتریف نے یہ خیال اس وقت پیش کیا جب صدر پیوٹن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر یوکرین میں جنگ بندی کے امکانات پر گفتگو ہوئی اور ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ملاقات کا عندیہ دیا گیا۔ اپنی تجویز میں دیمتریف نے ایلون مسک کی کمپنی کو منصوبے کا ٹھیکا دینے کی پیشکش بھی کی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھاکہ سوچیے اگر امریکا اور روس کو، بلکہ امریکا، افریقا اور یوریشیا کو بھی ایک سرنگ کے ذریعے جوڑ دیا جائے، ایک ایسا راستہ جو اتحاد کی علامت ہو!انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ منصوبہ ایلون مسک کی جدید ٹیکنالوجی سے مکمل کیا جائے تو روایتی 65 ارب ڈالر کے بجائے یہ 8 ارب ڈالر سے بھی کم میں ممکن ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب ابھی تک نہ تو ایلون مسک اور نہ ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس تجویز پر کوئی ردِعمل سامنے آیا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سرنگ کی تعمیر کے علاوہ چوکوٹکا جیسے روسی خطے میں سڑکوں اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے بھی بھاری سرمایہ درکار ہوگا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دیمتریف نے

پڑھیں:

لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز

—فائل فوٹو

لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بسنت فیسٹیول صرف 2 روز کےلیے ہفتے اور اتوار کو منانے کی تجویز ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت سے متعلق سفارشات حکومت کو پیش کر دیں، جن کے مطابق بسنت اندرونِ شہر کے علاقوں میں محدود سطح پر منانے کی اجازت کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں بسنت پر پابندی یا اجازت،ذمہ داران کے متضاد موقف

اندرونِ شہر کے علاقوں میں شاہی قلعہ، موچی گیٹ، بھاٹی گیٹ اور رنگ محل شامل ہیں، اندرونِ شہر 2 روزہ بسنت فیسٹیول کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے بسنت کے لیے محفوظ پلان تیار کر کے حکومت کو پیش کر دیا، بسنت والے علاقوں میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی اینٹینا اور گلے کا کور لازمی استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تجویز دی گئی ہے کہ لاہور کی مین سڑکوں پر سیفٹی نیٹس اور وائر پروٹیکشن سسٹم نصب کیا جائے گا، تیز دھاتی تار، نائیلون اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی صرف کپاس یا نشاستے سے تیار شدہ ڈور کے استعمال کی اجازت ہو گی۔

ڈور اور پتنگوں پر بار کوڈ لگانا لازمی ہو گا، غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، غیر محفوظ ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • روس اور امریکا کو ملانے والی ’’پیوٹن۔ٹرمپ سرنگ‘‘: 8 ارب ڈالر کا انقلابی منصوبہ
  • چمکنی پھاٹک کے قریب 50 دیہاتوں کو جوڑنے والا روڈ کھنڈرات میں تبدیل
  • روس اور امریکا کو 112 کلومیٹر طویل ’پیوٹن-ٹرمپ سرنگ‘ سے جوڑنے کی تجویز
  • امریکا دنیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک، بھارت کا ساتواں، پاکستان کا 33 واں نمبر
  • دنیا میں سب سے زیادہ قرض امریکا پر، بھارت  کا نمبر ساتواں
  • امریکا میں آنے والے سمندری طوفان اور دل کی بیماریوں کے درمیان کیا تعلق ہے؟ تحقیق میں ہوشربا انکشاف
  • امریکا دنیا کا سب سے مقروض ملک، بھارت کا ساتواں نمبر؛ رپورٹ
  • لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز
  • امریکا: چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کو ایک لاکھ ڈالر جتوا دیے