کراچی میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی بڑے پیمانے پر سپلائی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد میں شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک انکشاف سامنے آیا ہے ، مختلف ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور بریانی سینٹرز پر مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 80 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے اور ملزمان اسے مختلف ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ مراکز کو سپلائی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو بھی مطلع کیا۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان یہ مردار گوشت فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی پوائنٹس اور ہوٹلوں کو فروخت کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق مزید گوداموں اور سپلائرز کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے بھی واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور شہر میں غیر معیاری گوشت کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی صحت سے کھیلنے والے عناصر کو مثالی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس سنگین جرم کی جرات نہ کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مردہ مرغیوں
پڑھیں:
کراچی پولیس کی کارروائیاں، 50 ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 50 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جب کہ متعدد مقابلوں میں زخمی ڈاکوؤں کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں، نقدی اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد پولیس نے میمن کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں صدام حسین اور سائیں بخش کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ چاکیواڑہ اور کلاکوٹ پولیس نے لیاری کے مختلف علاقوں سے تین زخمی ڈاکوؤں بلال عرف ٹینشن، حارث عرف رام جانے اور اسماعیل عرف بنگالی کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد چار ملزمان کاشف، رحمان، رسول بخش اور سعید کو حراست میں لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں — عزیز آباد، سول لائن، اورنگی، اور نیو کراچی — میں کومبنگ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستے بند کر کے مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ آپریشن کے نتیجے میں پانچ افغان باشندے بھی حراست میں لیے گئے۔دیگر کارروائیوں میں گلستانِ جوہر، کورنگی، ماڈل کالونی اور سعود آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 15 ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔گارڈن پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے موٹر سائیکل چور اسد احمد کو گرفتار کیا، جب کہ ملیر کینٹ اور اسٹیل ٹاؤن پولیس نے وحید علی اور سراج خان کو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا۔مزید برآں عیدگاہ اور چاکیواڑہ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر سات افراد کو گرفتار کیا۔ گلشن اقبال، عزیز بھٹی، جمشید کوارٹرز اور بلوچ کالونی پولیس نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے چار افراد کو بھی گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 170 پڑیاں، 6 کلو تیار ماوا اور 2190 روپے نقدی برآمد ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں متعلقہ تفتیشی ٹیموں کے حوالے کردیا گیا ہے، جب کہ شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔