WE News:
2025-12-04@17:20:21 GMT

امریکا میں فارم ہاؤس سے بھاگی ہوئی بکریاں سیلیبرٹی بن گئیں

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

امریکی ریاست کنیٹی کٹ میں 3 بکریاں جو 3 ماہ قبل ایک فارم سے بھاگ گئے تھے، اب مقامی شہرت حاصل کر چکی ہیں اور اکثر شاہراہ کے قریب گھاس چرتے دیکھیی جاتی ہیں اور مقامی افراد کے لیے سیلیبرٹی بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بکرے کی موٹر سائیکل پر سیر، ’پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے‘

کلنٹن کے رہائشیوں کے مطابق یہ 3 بکریاں جولائی میں ایک فارم سے فرار ہوئیں تھی، جس کے بعد سے وہ نجی اور سرکاری زمینوں پر، انٹر اسٹیٹ 95 کے قریب چرتی دکھائی دیتی ہیں۔

جانوروں کی ریسکیو ورکر سلویا روسنسکا کے مطابق ان بکریوں کو پکڑنا خاصا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بکریاں بظاہر اپنی بہترین زندگی گزار رہی ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ کسی روز وہ کسی حادثے کا شکار ہوسکتی ہیں۔

مقامی رہائشیوں نے ان بکریوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک فیس بک گروپ بھی بنا رکھا ہے جس کا نام کلنٹن رومنگ گوتس ہے، جہاں لوگ ان کی تصویریں شیئر کرتے اور ان کی موجودگی کی اطلاع دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب چھوٹی بکری ‘کرومبی’ کا نام گینز ورلڈ ریکارڈ میں درج

روسنسکا کا کہنا تھا کہ لوگ ان بکریوں کے بارے میں واقعی فکرمند ہیں، اور ان کی واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ دیکھنا خوش آئند ہے کہ اتنے لوگ ان معصوم جانوروں کے لیے فکر اور ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

کلنٹن اینیمل کنٹرول کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ بکروں کو دیکھیں تو انہیں پکڑنے یا بھگانے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ وہ خوفزدہ ہو کر شاہراہ کی طرف دوڑ سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا بکریاں بکرے سیلیبرٹی فارم ہاؤس کلنٹن کنیٹی کٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا بکریاں سیلیبرٹی فارم ہاؤس کلنٹن کنیٹی کٹ کے لیے

پڑھیں:

نیا آرڈیننس، ایف سی کو جدید قانونی بنیاد فراہم کر دی گئیں، محسن نقوی

شب قدر قلعہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام کے بعد پہلے بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی۔ کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا اور اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی عملی تربیت کے مظاہرے دیکھے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیشہ ورانہ مہارت کے شاندار مظاہروں کو سراہا اور جوانوں کی عملی تربیت کی تعریف کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔کمانڈنٹ ایف سی  نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔‎وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی شاندار پریڈ دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی۔ آپ سب مستعد اور منظم ہیں اور اپنے مشن کے لئے پوری تیار ہیں۔ آپ کی یہ کارکردگی نہ صرف جسمانی تربیت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ آپ کے حوصلے، عزم اور اس ملک کے خدمت کے جذبے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ آپ فیڈرل کانسٹیبلری میں آنے والی اس بڑی تبدیلی کے عملی نمائندے اور نئے دور کے پہلے سپاہی ہیں۔ فرنٹئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری بن چکی ہے اور اس فورس کی تاریخ ایک صدی سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ فورس اپنے ورثے، اپنے روایات اور اپنے کردار کی وجہ سے ہمیشہ نمایاں رہی ہے اور اس فورس نے ہمیشہ بدلتے ہوئے حالات اور سیکورٹی چیلنجز کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالا ہے۔ یہ فورس دہشتگردی کے خلاف آپریشنز، سرکاری تنصیبات کی حفاظت، قومی منصوبوں کی سیکورٹی اور امن و امان کی ذمہ داریوں میں ہمیشہ صف اول رہی ہے۔ ‎بڑھتے ہوئے کردار کیلئے ضروری تھا کہ اس فورس کا قانونی ڈھانچہ بھی جدید تقاضوں کے مطابق ہو۔ اس تبدیلی کیلئے قانونی اصلاحات ناگزیر تھیں اور مجھے فخر ہے کہ فیڈرل حکومت اور ہماری وزارت نے اس مقصد کے لیے مسلسل کوششیں کیں اور نئے آرڈیننس کی صورت میں تاریخی فورس کو جدید، مضبوط اور مؤثر قانونی بنیاد فراہم کی گئی ہے۔ وزارت نے یہ بھی یقینی بنایا کہ ایف سی کے شہداء کے خاندانوں کو بہترین سہولتیں ملیں ۔ نیا شہداء پیکج اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اس فورس کے شہداء کی قربانیوں کا بھرپور اعتراف کرتے ہیں اور ان کی خدمات ہمارے لئے باعث فخر ہیں۔ ‎ہمیں اس فورس پر فخر ہے چاہے دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو، سرکاری تنصیبات کی حفاظت ہو یا کسی مشکل صورتحال میں امن و امان کی بحالی – فیڈرل کانسٹیبلری  نے ہمیشہ ثابت قدمی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ آج یہاں کھڑے نوجوان پہلی مرتبہ وفاقی حکومت کی  Dedicated Riot Control Wing کا حصہ بن رہے ہیں۔ یہ ایک تاریخی ذمہ داری ہے آپ کا ہر عمل ریاست کے وقار، قانون کی بالادستی اور عوام کے اعتماد کی نمائندگی کرے گا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اس ذمہ داری پر پورا اتریں گے ۔ انسپکٹر جنرل اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ آج کی شاندار پریڈ، اعلیٰ کارکردگی اور اس تقریب کے بہترین انتظامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ فیڈرل کانسٹیبلری ترقی کی نئی راہیں طے کرے گی۔‎آپ نئی ذمہ داری کو بہترین طریقے سے سرانجام دیں۔‎پاس آؤٹ جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
  • معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم زچگی کے دوران انتقال کر گئیں
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن کب، اور عمران خان ناراض کیوں؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں
  • سوناآج پھر سستا ہوگیا؛  عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم
  • پنجاب میں ایک روز میں ٹریفک چالانز کی تاریخ کا بڑا ریکارڈ قائم
  • پوپ لیو کی یورپ اور امریکا میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا پر سخت تنقید
  • پوپ لیو چہاردہم کی یورپ اور امریکا میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا پر سخت تنقید
  • اسلام آباد ریڈزون، 2 زندگیاں وی آئی پی کلچر کی بھینٹ چڑھ گئیں
  • نیا آرڈیننس، ایف سی کو جدید قانونی بنیاد فراہم کر دی گئیں، محسن نقوی
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں