فتنوں کا خاتمہ امت کی مشترکہ ذمہ داری: فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
بھکر (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھکر میں اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مسلمانوں میں فتنے پیدا کئے جا رہے ہیں۔ فتنوں کا خاتمہ امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آج کا اجتماع بھکر کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے نیتن یاہو کو نسل کشی کا عالمی مجرم قرار دے کر گرفتاری کا حکم دیا۔ اگر صدام حسین پر مقدمہ چل سکتا ہے تو نیتن یاہو پر کیوں نہیں؟۔ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم جو اپنے بچوں کیلئے سوچتے ہیں قوم کے بچوں کے لئے بھی وہ سوچنا ہو گا۔فضل الرحمنٰ نے کہا ہمارے معاشرے میں امت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچنا بھی نہیں ورنہ ہمارے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ علماء اور مدارس کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ قانون بن چکا ہے تو پھر مدارس کے اکاؤنٹس بن جانے چاہئیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کم عمر ڈرائیورز کوگرفتار کرنے سے روک دیا گیا،بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر برہمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بھی آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے، پہلی مرتبہ کم عمر ڈرائیور بچوں کو وارننگ اور غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
پنجاب میں 16سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے جب کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لیے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا جب کہ ٹریفک کے لیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ عوام کو اپنی حفاظت کے لئے عادتوں کو بدلنا ہوگا، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔
ادھر لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو فوری گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔منگل کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کم عمر بچوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرنے کا نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے جب کہ پہلی مرتبہ کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے، غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔
واضح رہےکہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو آج میٹنگ کے لیے چیمبر میں بلایا تھا جس پر آئی جی پنجاب آج لاہور ہائیکورٹ آئے۔