ایران میں موساد کے ایک اور جاسوس کو پھانسی دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
قم کی صوبائی عدالت کے چیف جسٹس سید کاظم موسوی نے موساد کے جاسوس کے پھانسی کے حکم کی تعمیل کی اطلاع دی اور کہا کہ اعلیٰ عدالت کی توثیق اور معافی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد موساد کے جاسوس کو پھانسی دیدی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو پھانسی دے دی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق قم کی صوبائی عدالت کے چیف جسٹس سید کاظم موسوی نے موساد کے جاسوس کے پھانسی کے حکم کی تعمیل کی اطلاع دی اور کہا کہ اعلیٰ عدالت کی توثیق اور معافی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد موساد کے جاسوس کو پھانسی دیدی گئی۔ سید کاظم موسوی نے کہا کہ اس جاسوس نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ اپنی سرگرمیاں اور روابط اکتوبر 2023ء میں شروع کیے۔ قم کے صوبائی عدالت کے چیف جسٹس نے جاسوسی کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا کہ اس فرد نے ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر اسرائیلی حکومت کی خفیہ سروسز سے رابطہ قائم کیا، موساد افسر کے ساتھ میٹنگیں کیں، انٹیلی جنس تعاون کیا اور اسرائیلی حکومت کو ورچوئل اسپیس میں خفیہ معلومات بھیجنا شروع کر دیا، جسے ملک کی انٹیلی جنس اور عدالتی اداروں کی فوری اور ذہین کارروائیوں کے ذریعے شناخت کر لیا گیا اور حساس معلومات کے اخراج کو روک لیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موساد کے جاسوس کو پھانسی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں، 34 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی ایجنسیوں کے زیرِ اثر فتنہ "الخوارج" سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 18 خوارج جہنم واصل کیے گئے۔
اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا، جہاں مقابلے کے دوران 8 خوارج مارے گئے۔
ججز پر میڈیا سے بات کرنے پر پابندی لگا دی گئی
تیسری جھڑپ ضلع بنوں میں ہوئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 8 خوارج کو انجام تک پہنچا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقوں میں صفائی (sanitization) کے آپریشن جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خارجی کو چھپنے کا موقع نہ مل سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں "عزمِ استحکام" کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ ہیں، جسے نیشنل ایکشن پلان کے فریم ورک کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی نے منظور کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں مکمل عزم اور رفتار کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
مزید :