غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ بحال کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
صیہونی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ جارح فوج نے خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں اور غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی بم برسا دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید کر کے خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کر دیا۔ صیہونی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ جارح فوج نے خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں اور غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی بم برسا دیئے۔ اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملوں میں کل صبح سے اب تک 45 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ حملے حماس کی جانب سے ان کے اہلکاروں پر حملوں کے جواب میں کیے گئے تاہم حماس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ اسرائیل جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مصر، قطر، ترکیہ اور امریکی ثالثوں کی مداخلت سے جنگ بندی بحال ہوئی، مستقبل میں کسی خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے باضابطہ طریقہ کار پر بات جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج نے
پڑھیں:
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، صحافی سمیت 3 فلسطینی شہید
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں میں ایک صحافی سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ خان یونس کے مرکزی علاقے میں فضائی حملے میں صحافی محمود وادی شہید اور انکا ساتھی زخمی ہوگیا۔ صحافی محمود وادی کو دوران رپورٹنگ نشانہ بنایا گیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق وسطی غزہ میں قائم پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوا جبکہ زیتون کے علاقے میں ایک اور نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی غزہ میں ’یلو لائن‘ عبور کر کے فوجیوں کے قریب پہنچنے پر 2 افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری ہیں جس میں اب تک 350 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔