اشعب عرفان نے کیریئر کا پہلا PSA ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
پاکستان کے اشعب عرفان نے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستانی اسکواش پلیئر وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں سرخرو ہوئے۔
31,250 ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں اشعب نے انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو شکست دی۔
سیڈ نمبر 4 اشعب عرفان نے سیم ٹوڈ کے خلاف تین ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستانی پلیئر نے 43 منٹ جاری میچ گیارہ ۔ نو، گیارہ ۔ ایک اور گیارہ ۔ پانچ سے جیتا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ریاض: فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ کی ورلڈ چیمپیئن شپ 26 اکتوبر سے شروع ہوگی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک ورلڈ چیمپیئن شپ اِن فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ کا انعقاد ہوگا۔
یہ ایونٹ وزارتِ داخلہ کی زیرِ نگرانی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس اور انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے 300 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جو حقیقی فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشنز کی مشقوں پر مبنی چار مقابلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ ان میں ہُک لیڈر کلائمب، 100 میٹر ہرڈلز، 400 میٹر ریلے ریس اور فائر ایکسٹنگوشنگ چیلنج شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ریاض میں فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا افتتاح 28 اکتوبر کو ہوگا
مقابلوں کے پری لیمینری، سیمی فائنل اور فائنل راؤنڈز چار روز تک جاری رہیں گے۔ اس چیمپیئن شپ کا مقصد فائر فائٹرز کی جسمانی فٹنس، تکنیکی تیاری اور فیلڈ مہارت کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ ایمرجنسی حالات میں زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریاض سعودی عرب فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ