برطانوی شہزادہ اینڈریو سے کس سنگین الزامات کے بعد شاہی خطاب اور عہدے واپس لیے گئے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
برطانوی شہزادہ اینڈریو نے امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات سامنے آنے اور الزامات لگنے کے بعد اپنا شاہی لقب ’ڈیوک آف یارک‘ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
یہ فیصلہ اپریل میں خودکشی کرنے والی ایک خاتون ورجینیا جیفری کی شائع ہونے والی یادداشتوں سے پہلے کیا گیا، جنہوں نے شہزادہ اینڈریو پر جیفری ایپسٹین کی معاونت سے کم عمری میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام لگایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: شاہی خاندان کا غیر متوقع اعلان، بالمورل کیسل عوام کے لیے بند
برطانوی شاہی محل کے مطابق شہزادہ اینڈریو اب ’ڈیوک آف یارک‘ کے لقب کے ساتھ ’سرکاری فرائض‘ انجام نہیں دیں گے اور نائٹ آف دی گارٹر سمیت تمام اعزازی القابات غیر فعال ہو جائیں گے۔ وہ آئندہ ’ہز رائل ہائنس‘ کا خطاب بھی استعمال نہیں کریں گے۔
شہزادہ اینڈریو نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی فیملی اور ملک کے مفاد کو مقدم رکھتے ہیں اور 5 سال قبل عوامی زندگی سے الگ ہونے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ انہوں نے الزامات کی ایک بار پھر سختی سے تردید کی۔
ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کے باعث اینڈریو کو 2022 میں شاہی ذمہ داریوں اور فوجی عہدوں سے برطرف کیا گیا تھا۔ انہوں نے امریکی عدالت میں جیفری کے ساتھ مقدمہ تصفیے کے ذریعے ختم کیا تھا اور 1.
یہ بھی پڑھیے: میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد شاہی خاندان کا جذباتی بیان جاری
ورجینیا جیفری کی یادداشت ’نوبوڈیز گرل‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو اس تعلق کو اپنا پیدائشی حق سمجھتے تھے۔ جیفری کے اہلِ خانہ نے اینڈریو کے القابات چھوڑنے کے فیصلے کو ورجینیا کی فتح قرار دیا ہے۔
شہزادہ اینڈریو اب بھی شاہی خاندان کے رکن ضرور ہیں مگر ان کا واحد سرکاری خطاب صرف ’پرنس‘ رہ جائے گا۔ وہ بدستور ونڈسر کے رائل لاج میں رہائش پذیر ہیں، مگر اب مکمل طور پر نجی زندگی گزار رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی شاہی خاندان پرنس انڈریو جنسی اسکینڈلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی شاہی خاندان پرنس انڈریو جنسی اسکینڈل شہزادہ اینڈریو شاہی خاندان کے ساتھ
پڑھیں:
جمائما کی والدہ کا انتقال، عمران خان کے سابق سسرالی خاندان میں سوگ
لندن: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی اینابیل 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے 6 بچے تھے جن میں جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ زیک گولڈ اسمتھ شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، لیڈی اینابیل کے ایک بیٹے کا انتقال مغربی افریقا میں ہوا جبکہ دوسرے بیٹے کو ایک شیر نے ہلاک کر دیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیڈی اینابیل کے شوہر سر جیمز گولڈ اسمتھ نے لندن کے مشہور مے فئیر نائٹ کلب کا نام اپنی اہلیہ کے نام پر رکھا تھا، جہاں برطانوی شاہی خاندان کے افراد بھی اکثر آتے تھے۔
لیڈی اینابیل کو صرف 15 سال کی عمر میں "لیڈی" کا خطاب دیا گیا تھا۔ ان کی پہلی شادی مارک برلے سے ہوئی جو 21 برس تک قائم رہی، جب کہ دوسری شادی سر جیمز گولڈ اسمتھ سے 1978 میں ہوئی۔
یاد رہے کہ لیڈی اینابیل کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ نے 1995 میں عمران خان سے شادی کی تھی، جو بعد میں طلاق پر ختم ہوئی۔