بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے فوراً بعد دھنس گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت میں صدر دروپدی مُرمو کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ پیش آنے والا ایک غیر معمولی واقعہ توجہ کا مرکز بن گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صدر مُرمو ریاست کیرالہ کے چار روزہ سرکاری دورے پر پہنچیں تو پرامادم اسٹیڈیم میں لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کا ہیلی پیڈ اچانک ایک جانب سے دھنس گیا۔
رپورٹس کے مطابق ہیلی پیڈ دھنسنے سے ہیلی کاپٹر بھی ایک طرف جھک گیا، جس پر موقع پر موجود پولیس اور فائر بریگیڈ اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو دھکا لگا کر دھنسی ہوئی جگہ سے باہر نکالا۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صدر مُرمو کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے مراکز کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد( آن لائن) میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا۔اسلام آباد میں امتحان پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونی ورسٹی میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لیا جائے گا، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔واضح رہے کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لئے داخلہ ٹیسٹ رواں ہفتے کے آخر میں 26 اکتوبر کو ہوں گے۔