نور زمان کی عالمی اسکواش رینکنگ میں ترقی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
عالمی اسکواش میں پاکستان کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی۔ عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے نئی عالمی اسکواش رینکنگ میں 37 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔سابق عالمی چیمپین اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی قمر زمان کے پوتے نور زمان کی عالمی اسکواش میں یہ سب سے بہترین انفرادی رینکنگ ہے۔گزشتہ ماہ نور زمان نے شمالی امریکا میں چار بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کی۔ جن میں کینیڈا میں نیش کپ جیتنا شامل ہے،نور زمان نے شارلٹسویل اوپن کا سیمی فائنل، اوپن اسکواش کلاسک اور رچرڈسن ویلتھ مین اوپن کا کوارٹر فائنل کھیلا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عالمی اسکواش
پڑھیں:
زمان پارک پولیس پر حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل
—فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے اےاین پی امیدوار،اکرم عثمان کے حق میں دستبردار، پی ٹی آئی میں شامل میاں اکرم عثمان، ظہیر عباس کھوکھر ، شبیر گجر نواز اعوان کے انتخابی دفاترکےدورےدورانِ سماعت پولیس نے ملزم میاں اکرم عثمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، پولیس کی جانب سے عدالت سے ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت کی جانب سے 4 دن میں ملزم میاں اکرم عثمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔