پاکستانیوں نے سیلاب میں بہہ کر آنیوالے جانوروں کو سرحد پار واپس بھیج دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
سیلاب جیسی آفت میں بھی پاکستانی عوام نے انسانیت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ پاکستان نے سیلاب میں بہہ کر آنے والے جانوروں کو امانت سمجھ کر سرحد پار واپس بھیج دیا گیا۔پاکستانی شہریوں نے مشکل وقت میں خیر سگالی اور اعلیٰ ظرفی کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر کے سرحدی گاؤں سنگھوکے میں عوام نے پاکستان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ سرحدی علاقے کے مقیم سکھ شہری کا کہنا تھا کہ سنگھوکے سمیت متعدد سرحدی گاؤں سیلاب کی زد میں آئے جن میں جانوروں کو نکالنے کا وقت نہیں تھا، سرحدی علاقوں سے جانور جن میں بھینسیں اور گائیں شامل ہیں، سیلاب میں بہہ کر پاکستان چلے گئے ۔ سکھ شہری نے کہا کہ پاکستانی دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جانور سرحد پار واپس بھیج رہے ہیں، پاکستان سے کم از کم 300جانور سرحد پار بھارتی پنجاب میں واپس آ چکے ہیں،سرحد کے دونوں اطراف پنجاب میں بھی ہمارے لوگ بستے ہیں۔ سکھ برادری اور پاکستان کے رشتے کی جڑیں تاریخ، مذہب ، زبان ،کلچر اور محبت میں پیوست ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر داخلہ کی برطانوی حکام سے ملاقات‘ چند پاکستانیوں کی حوالگی پرگفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-01-7
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی اور چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بھی بات کی اور ان کی طرف سے پاکستان میں انتشار پھیلانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے فارن آفس حکام کو پاکستان کے امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی تھی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجا کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات برطانوی ہائی کمشنرکے سپرد کیے۔ اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے گا تو یہ ممکن نہیں۔