Express News:
2025-12-10@06:25:17 GMT

وائیڈ بال سے متعلق آئی سی سی کا نئے قانون کا تجربہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ میں نئی تبدیلی کردی گئی۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کے دوران وکٹ کے دونوں جانب وائیڈ لائنز اور اسٹمپ کے درمیان نمایاں نیلے رنگ کی نئی لکیروں نے شائقین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

اسی طرح کی نئی لکیریں میرپور میں بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ون ڈے میں بھی دیکھی گئیں جو اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں کبھی نظر نہیں آئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں وائیڈ بال سے متعلق قانون میں جلد تبدیلی کی جا رہی ہے اور اسی سلسلے میں آئی سی سی نے لیگ اسٹمپ کے قریب وائیڈ بال کے نئے قانون کا تجربہ شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قانون فی الحال چھ ماہ کے ٹرائل مرحلے میں ہے اور اگر تجربہ کامیاب رہا تو اسے وائٹ بال کرکٹ میں باضابطہ طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔

پرانا قانون:

وائیڈ بال کے پرانے قانون کے مطابق اگر کوئی بھی گیند لیگ اسٹمپ پہ جاتی تھی تو اسے وائیڈ قرار دیا جاتا تھا۔ اس قانون سے بیٹرز کو زیادہ فائدہ ہوتا تھا اور بولرز کے پاس غلطی کی گنجائش انتہائی کم ہوتی تھی۔

نیا قانون:

نئے قانون کے تحت لیگ اسٹمپ کے قریب نئی لکیریں لیگ سائیڈ پہ جانے والی وائیڈ بال کا تعین کریں گی۔ یہ لکیریں لیگ اسٹمپ کے قدرے قریب بنائی گئی ہیں تاکہ وائیڈ بال سے متعلق قانون کو زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔

کوئی بھی گیند جو لیگ سائیڈ پر لکیر کے اندر سے گزرے  گی، اسے وائیڈ قرار نہیں دیا جائے گا، صرف لکیر سے باہر نکل جانے والی گیند ہی وائیڈ کہلائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائیڈ بال لیگ اسٹمپ اسٹمپ کے کرکٹ میں

پڑھیں:

مظفر آباد، جنت نظیر وادی آزاد کشمیر میں پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جنت نظیر وادی آزاد کشمیر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے مطابق کرکٹ بورڈ نے مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی تشدد کے برعکس آزاد کشمیر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے جہاں پاکستان سپر لیگ کے میچز منعقد کروانے کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

پی ایس ایل کے تاریخی لندن روڈ شو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی بہترین انداز میں تیار کرنے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی کھلاڑیوں کے لیے مظفر آباد میں اعلیٰ معیار کا فائیو اسٹار ہوٹل بھی موجود ہے جب کہ پی ایس ایل میچز کے ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزاد جموں و کشمیر میں کروائے جائیں گے۔

پاکستان کے خوش آئند اقدام نےثابت کردیا کہ امن، کھیل اور ترقی کشمیر کی اصل شناخت ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کے برعکس پاکستان جنت نظیر وادی میں کھیل کے ذریعے امن کی تاریخ لکھ رہا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں خوشگوار کھیلوں کی فضا واضح پیغام ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو ظلم و بربریت کے خلاف ہر لمحہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی
  • لاہور میں 8,7,6 فروری کو بسنت منانے، قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ
  • آزاد کشمیرمیں پی ایس ایل میچز کروانے کا فیصلہ
  • مظفر آباد، جنت نظیر وادی آزاد کشمیر میں پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار
  • آزاد جموں و کشمیر والوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی گئی
  • پی ایس ایل میں شکست کا سوال کوچز سے مت کریں، وسیم اکرم کی ٹیم مالکان سے درخواست
  • لندن، پی ایس ایل روڈ شو، بڑے اعلانات
  • پی ایس ایل کو عالمی معیار کی سب سے کامیاب کرکٹ لیگ بنانا چاہتے ہیں: محسن نقوی
  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم غیر ذمہ دار اور بے کار ہے: سابق کپتان جیفری بائیکاٹ
  • لارڈز میں پی ایس ایل 2026ء کا لندن روڈ شو منعقد