تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
سعودی عرب نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن کے قیام اور تنازع کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ سرحد پر نفسیاتی جنگ کے لیے بھوتوں کی آوازیں استعمال کررہا ہے، کمبوڈیا کا الزام
سعودی عرب نے اس موقع پر امن کے لیے سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ مملکت ہمیشہ ایسے اقدامات کی حامی ہے جو عالمی امن واستحکام کو فروغ دیں۔
وزارتِ خارجہ نے اس عمل میں امریکا اور ملائیشیا کی مثبت کاوشوں کو بھی سراہا، جنہوں نے فریقین کو امن کے راستے پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا
یاد رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں توسیعی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
امریکی صدر نے تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور ملائشیا کے رہنماؤں کے ہمراہ امن معاہدے پر دستخط کردیے، جبکہ امریکا نے تھائی لینڈ کے ساتھ معدینات کی تجارت کا معاہدہ بھی کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا تھائی لینڈ جنگ بندی خیرمقدم سعودی عرب کمبوڈیا ملائیشیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا تھائی لینڈ کمبوڈیا ملائیشیا تھائی لینڈ
پڑھیں:
پاک برطانیہ ماحولیاتی تبدیلی تعاون کے منصوبے پر معاہدہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور برطانیہ کے مابین ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے منصوبے پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔وفاقی وزیر مصدق ملک اور برطانیہ کی عزیر ڈویلپمنٹ نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے کے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں پاکستان اور برطانیہ کئی سالوں سے تعاون کر رہے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے بہت برے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 4700 افراد سیلابوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 17ہزار افراد زخمی یا معذور ہوئے، سیلابوں سے 40ملین افراد بے گھر ہوئے، سیلابوں سے جو نقصان ہوا ہے وہ ہمارے جی ڈی پی کا بہت بڑا حصہ ہے۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کر رہے ہیں۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کی وزیر پلاننگ نے کہا کہ یو کے پاکستان گرین کمپیکٹ معاہدہ ماحولیات کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک اس پروگرام کے تحت مل کر کام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔