Jang News:
2025-10-26@20:03:36 GMT

کوئٹہ: ایم ڈی کیٹ، 8 جعلی امیدوار پکڑے گئے

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

کوئٹہ: ایم ڈی کیٹ، 8 جعلی امیدوار پکڑے گئے

—فائل فوٹو

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں کوئٹہ سے 8 جعلی امیدوار پکڑے گئے۔

وائس چانسلر (وی سی) بولان میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر شبیر لہڑی نے کہا ہے کہ پکڑے گئے جعلی امیدوار کسی اور کی جگہ ٹیسٹ دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 8 جعلی امیدواروں کے خلاف ایئر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرا کر انہیں گرفتار کروا دیا گیا ہے۔

وی سی بولان میڈیکل یونیورسٹی نے کہا ہے کہ جعلی امیدواروں کو ٹیسٹ دینے کے لیے پنجاب اور سندھ سے ہائر کیا گیا تھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں مجموعی طور پر ایم ڈی کیٹ اچھے انداز میں منعقد ہوا، ٹیسٹ کے رزلٹ کا باضابطہ اعلان 5 روز تک کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پشاور میں جعلی ادویات بنانے والے گھر پر چھاپہ، ملزمان گرفتار

ضلعی انتطامیہ نے پشاور کے علاقہ سیٹھی ٹاون میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران سرکاری اسپتالوں کی ادویات برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جائے وقوعہ کے مکان کو سیل کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے غیر قانونی اور جعلی ادویات کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کی قیادت میں محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ سیٹھی ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران ایک رہائشی مکان سے بڑی مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کرلی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ ادویات مختلف سرکاری اسپتالوں کے لیے مخصوص تھیں جنہیں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کر کے فروخت کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔

کارروائی کے دوران ادویات کو موقع پر ضبط کر کے مکان کو سیل کر دیا گیا جبکہ دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ پشاور عوام کے صحت کے تحفظ کے لیے ادویات کی غیر قانونی فروخت، ذخیرہ اندوزی، اور جعلی مصنوعات کی تیاری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے واضح کیا کہ ایسے عناصر جو عوام کی صحت سے کھیلنے کے مرتکب ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر معیاری یا مشکوک ادویات کی فروخت کے متعلق فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا محکمہ صحت کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار امیدوار، ٹیسٹ کا آغاز
  • کراچی میں ایم ڈی کیٹ امتحان طلبا سمیت والدین کیلئے بھی اذیت بن گیا
  • پشاور میں جعلی ادویات بنانے والے گھر پر چھاپہ، ملزمان گرفتار
  • ایم ڈی کیٹ ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد،ایک لاکھ 40 ہزار 125 طلبا کی شرکت
  • ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج
  • میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار امیدوار، ٹیسٹ کا آغاز
  • میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے ملک بھر میں ٹیسٹ آج ہوں گے
  • میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ آج ہوگا
  • ایم ڈی کیٹ 2025: امیدواروں کی سہولت اور امتحانی نظام کی شفافیت اولین ترجیح، پی ایم ڈی سی