کینیڈا کے سابق وزیراعظم ٹروڈو اور کیٹی پیری کے تعلقات کی تصدیق، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
پیرس:
کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور دنیا کی مشہور گلوکارہ کیٹی پیری نے دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی تصدیق کردی اور تقریب میں خوش گوار موڈ میں نظر آئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے بالآخر اپنے تعلقات کا باقاعدہ اعلان کردیا اور پیرس میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے جو مداحوں کے سامنے پہلی جھلک ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکارہ کیٹی پیری کی 41 ویں سالگرہ منانے کے لیے کینیڈا کے سابق وزیراعظم 53 سالہ جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری پیرس کے کریزی ہارس شو میں نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیٹی پیری نے سرخ لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ٹروڈو کالے رنگ کے لباس میں تھے اور دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے شو سے باہر آئے جہاں فوٹوگرافرز نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی، تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔
اس موقع پر کیٹی پیری کو ان کی ایک مداح نے گلاب بھی دیا اور انہیں منفرد انداز میں مبارک باد دی۔
Katy Perry and Justin Trudeau took their romance public Saturday night .
???? Best Image pic.twitter.com/aKx3ULkKn0 — TMZ (@TMZ) October 26, 2025
قبل ازیں دونوں کے رومانوی تعلقات شہ سرخیوں میں رہے، تصاویر بھی سامنے آتی رہیں، جس میں انہیں رومانوی انداز میں دکھایا گیا تھا لیکن جوڑے کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
کیٹی پیری کی رومانوی زندگی میڈیا سے کبھی چھپی نہیں رہی ہے، جس طرح جسٹن ٹروڈو کے ساتھ تعلقات بالآخر سامنے آگئے، ماضی میں وہ اولینڈو بلوم کے ساتھ تعلقات میں رہیں، جن کے ساتھ ان کی بیٹی ڈیزی ڈو بھی ہیں۔
کیٹی پیری دنیا کی مشہور پوپ گلوکارہ ہیں اور ان کے مقبول ترین گانے فائرورک، رور اور ڈاک ہارس ہیں، ایک دہائی سے زائد کیریئر میں ان کے گانے دنیا بھر میں مشہور ہوئے اور کئی بڑے ایوارڈز بھی جیتے ہیں، جن میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے 4 ایوارڈز بھی شامل ہیں۔
جسٹن ٹروڈو کی سابق اہلیہ سوفی گریگور سے علیحدگی گزشتہ برس ہوئی تھی اور وہ کینیڈا کے وزیراعظم کے منصب سے الگ ہوگئے تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے کیٹی پیری
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا لاہور میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل
لاہور:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور کے دورے پر موجود تھے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ’’چھت پر کھڑی خاتون نے کہا کہ آپ ہمارے پاس آئے ہیں سیاست پر بات نہ کریں بلکہ ہماری بات کریں۔‘‘
خاتون کی دلچسپ بات پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ ’’سیاست پر بات نہ کروں تو بتائیں آپ سے کیا بات کروں۔‘‘
دلچسپ گفتگو کے بعد خاتون نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے پوچھا کہ آپ کے کیا حال ہیں؟ آپ ٹھیک ہو؟ جس پر بلاول نے جواب دیا کہ جی میں ٹھیک ہوں۔
خاتون نے بلاول بھٹو کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ مولا آپ کو سلامت رکھے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے بہت شکریہ، آپ لوگوں کی دعاؤں کی ہی ضرورت ہے۔
بعدازاں، چیئرمین پیپلز پارٹی باغبانپورہ کے علاقے سے روانہ ہو جاتے ہیں۔