کاراور رکشہ میں تصادم 2:خواتین جاں بحق،15افرادزخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوتھل: بلوچستان کے علاقے اوتھل میں کار اور رکشہ میں تصادم سے 2خواتین جاں بحق 15افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ سکن کے قریب مین قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار اور رکشہ ٹکرا گئے۔
ذرائع کے مطابق بدقسمت کار سوار کوئٹہ سے کراچی جب کہ رکشہ سوار اوتھل سے وایارو جا رہا تھا کہ ہولناک حادثے کا شکار ہو گئے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برصغیر میں خواتین کے رسالے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شمس العلما مولوی سید ممتاز علی کے ادارے دارالاشاعت لاہور کارسالہ’تہذیبِ نسواں لاہور‘ ہندوستان کا سب سے پہلا زنانہ ہفتہ وار اخبارتھا لکھنو سے ’پردۂ عصمت‘ کے نام سے تاریخی ناول نگار مولانا عبد الحلیم شرر نے ایک رسالہ نکالا جس میں انھوں نے تعلیم نسواں کی حمایت اور غیرشرعی پردے کی سخت مخالفت کی۔دہلی سے 1908 میں مصور غم علامہ راشد الخیری نے ’ماہنامہ عصمت‘ کا اجرا کیا۔’معلم نسواں‘ نامی رسالہ حیدر آباد سےمولوی محب حسین کی ادارت میں شائع ہوتا تھا۔وہ حقوق نسواں کے علم بردارتھے ۔