یتیم بچوں کے لیے رنگا رنگ الخدمت فن گالا کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈ یتیم اور مستحق بچوں کے لیے رنگا رنگ فن گالا کا انعقاد کراچی کے مقامی واٹر پارک میں کیا گیا۔ اس ایونٹ میں حیدرآباد، ٹنڈوالہٰیار، سکھر، تھرپارکر اور آغوش ہومز سمیت سندھ بھر کے 18 اضلاع سے ایک ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ تقریب میں نائب قیم جماعت اسلامی سندھ سہیل احمد شارق، ریجنل ڈائریکٹرالخدمت آرفن کیئر پروگرام ابوریحان،الخدمت کے دیگر ذمہ داران، سماجی شخصیات اور رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مہمانوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، اْن کی سرگرمیوں میں شریک ہوئے اور الخدمت کی کاوشوں کو سراہا۔ فن گالا میں بچوں کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں سوئمنگ پول، ہارس رائیڈنگ، کرکٹ، فوڈ اسٹالز اور دیگر دلچسپ گیمز شامل تھے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سہیل احمد شارق نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے آرفن بچوں کے لیے اس طرح کے پروگرام معاشرے میں محبت، یکجہتی اور انسان دوستی کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ دن ان بچوں کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔ ڈائریکٹر الخدمت آرفن کیئر پروگرام ابوریحان کا کہناتھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے ہر سال فن گالا کا انعقاد اس عزم کے ساتھ کیا جاتا ہے کہ یتیم اور مستحق بچوں کو ایک ایسا دن فراہم کیا جائے جو خوشی، محبت اور اْمید سے بھرپور ہو۔ الخدمت کا مقصد آرفن بچوں کے چہروں پر خوشیاں واپس لانا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ بچے احساسِ محرومی کے بجائے اعتماد اور خوشی کے ساتھ زندگی گزاریں۔ فن گالا اسی جذبے کا عملی مظہر ہے۔ یہ فن گالا صرف تفریح نہیں بلکہ تربیت کا ذریعہ بھی ہے۔ مختلف اضلاع کے بچے ایک دوسرے سے مل کر نہ صرف کھیلتے ہیں بلکہ باہمی دوستی اور اعتماد کا سبق بھی سیکھتے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچے اور بچیوں کو انعامات اور تحائف بھی دیئے گئے۔ بچوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فن گالا میں شرکت کر کے بہت خوشی ملی، کھیل، انعامات اور دوستوں کے ساتھ گزرا ہوا یہ دن اْن کی زندگی کی خوبصورت یاد بن گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچوں کے لیے فن گالا کے ساتھ
پڑھیں:
سجاول،عوامی مسائل کے حل کیلیے کھلی میٹنگ کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-11-4
سجاول(نمائندہ جسارت) سجاول میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں کھلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ رپورٹ مطابق سجاول کے اسسٹنٹ کمشنر سجاول محمد کمیل نے سجاول اور گردونواح میں زمینوں اور پلاٹوں کے مسائل کے حوالے سے کھلی میٹنگ کی جس میں مختارکار سجاول امتیاز نائچ، اسسٹنٹ مختارکار علی حیدر شاہ، سٹی سروے زین بلو، تپیدار انور کوڑ، تپیدار کاشف میمن اور دیگر افراد نے شرکت کی۔شہری صحافیوں بشمول مسائل سے وابستہ افراد نے کھلی بحث میں حصہ لیا۔ ہر ایک نے اپنے اپنے مسائل سی سی کے سامنے پیش کیے جو کافی عرصے سے چل رہے تھے۔ ای سی نے ان کو حل کرنے کا بندوبست کیا۔ انہوں نے ہر ایک کا مؤقف سنا اور سمجھا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ میں آپ کے تمام جائز مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ سٹی سروے آفس میں نہیں بیٹھے ہیں صحافی نے ای سی سے سوال کیا تو ای سی اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات سٹی سرویے کو انتظامی فرائض سونپ دیے جاتے ہیں یا کسی عدالتی معاملے کے لیے ٹھٹھہ یا کراچی میں ہوتے ہیں۔ یعنی اگر کسی کا کام نہ ہو تو یہ شکایت مجھ تک پہنچا دو۔ ان شاء اللہ آپ لوگوں کا جائز کام ہو جائے گا۔