انوار الحق بے اختیار وزیر اعظم ، وہ کوئی PRO بھی نہیں لگا سکتے، سردار تنویر الیاس
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ اس وقت آزاد کشمیر میں جو ہائبرڈحکومت تھی اس کا مایوس کن پہلو یہ تھا کہ 53ممبران کے ہاؤس میں سے 47ممبران نے موجودہ وزیر اعظم انور الحق کو ووٹ دیا تھا لیکن حقیقی صورتحال یہ ہے کہ آزاد کشمیر کی دو بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ہے اس کےبعد بھی انوار الحق نےخفیہ پی ٹی آئی بنا لی جس کی وجہ سے نہ مسلم لیگ ن کو اختیار ملا اور نہ ہی پیپلز پارٹی کو۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وہ ادھر انوارالحق کے بے اختیار وزیر اعظم ہیں ، وہ کوئی پی آر او نہیں لگا سکتے، اس وقت آزاد کشمیر میں متعدد آئینی عہدے خالی پڑے ہیں، وکیل ، پولیس اور ڈاکٹر سراپا احتجاج ہیں ، اس وجہ سے آزاد کشمیر میں ہیجانی صورتحال پیدا ہوئی، ایسی صورتحال میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن یہ سوچنے پر مجبور ہو گئیں کہ اگر اب بھی کردار ادا نہ کیا تو آزاد کشمیر کے حالات بہت بگڑ جائیں گے۔ سردار تنویر الیاس نے مزید کہاکہ آزاد کشمیر پر امن علاقہ ہے، یہ پاکستان کا دفاعی حصار رہا ہے ، پورے پاکستان میں آٹا پانچ ہزار روپے من ہے ، آزاد کشمیر میں دو ہزار روپے کا مل رہاہے، پورے پاکستان نے آزاد کشمیر کے لوگوں کو سینے سے لگا یا ہوا ہے ۔
کورکمانڈر پشاور کی سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں نے ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا، شفیع جان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں نے ملک کو شدید معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کے حوالے سے پارٹی عمران خان کے پیغام کی منتظر ہے، شفیع جان
شفیع جان نے مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی کی پی ٹی آئی مخالف پریس کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاق پر مسلط کرپٹ ٹولے نے ایک ہارے ہوئے شخص کو پی ٹی آئی کے خلاف بہتان تراشی کے لیے بھرتی کررکھا ہے۔
شفیع جان کے مطابق اختیار ولی ایک غیر سنجیدہ شخص ہے جو روزانہ ایک منتخب وزیر اعلی کے خلاف پراپیگنڈہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیار ولی اور ان کی جماعت انتشاری ذہنیت کی مالک ہے۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ جعلی کوآرڈینیٹر کو نوشہرہ کے عوام نے مسترد کر کے اس کی اصل سیاسی حیثیت یاد دلا دی ہے۔ ان کے مطابق یہ شخص امیر مقام کی ناراضی اور غصہ پی ٹی آئی پر الزام تراشیوں کی صورت میں نکال رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا، شفیع جان
معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں نے ملک کو شدید معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا ہے۔ ان کے مطابق مسلم لیگ ن کی توجہ عوامی فلاح کے بجائے اپنی کرپشن چھپانے پر مرکوز ہے۔
شفیع جان نے کہا کہ پاکستانی عوام باشعور ہیں، روزانہ کی جھوٹی اور من گھڑت پریس کانفرنسوں سے قوم کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مسلم لیگ ن کی نیندیں حرام کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک پر قابض سیاسی ٹولے نے پی ٹی آئی کے خلاف ظلم اور جبر کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر شدید سردی میں علیمہ خان، کارکنوں اور پارلیمنٹرینز پر واٹر کینن کا استعمال اس کی تازہ مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، اختیار ولی کا دعویٰ
شفیع جان نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اختیار ولی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی شفیع جان مسلم لیگ ن