پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 16 رنز سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 16 رنز سے شکست دے دی۔
چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان شائے ہوپ 46 اور روومن پاول 44 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایلک ایتھاناز 34، برینڈن کنگ 33 جبکہ شرفین ردر فورڈ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2 جبکہ رشاد حسین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
166 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19.
میزبان ٹیم کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ توحید ہرودئے 28، نسم احمد 20، تنزید حسن 15، تسکین احمد 10، سیف حسن 8، رشاد حسین 6، کپتان لٹن داس 5، نورالحسن 5 اور شمیم حسین 1 رن بنا کر پویلین لوٹے۔
مستفیض الرحمان 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 3، جیڈن سیلز 3، عقیل حسین 2، اور روماریو شیفرڈ اور کیرے ہیئر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کی جانب سے
پڑھیں:
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کراچی میں اسلحے کی نمائش پر پہلا مقدمہ درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کی مدد سے ایک ایسے شخص کا سراغ لگا لیا جو عوام کے سامنے جدید اسلحہ دکھا رہا تھا اور اس حوالے سے شہر میں پہلی بار مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ کارروائی سندھ پولیس کے جدید نگرانی نظام کی کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے ہدایت دی تھی کہ سیف سٹی کے کیمروں کو صرف جرائم کی روک تھام کے لیے ہی نہیں بلکہ ایسے افراد کے خلاف بھی استعمال کیا جائے جو اسلحے کی نمائش کرتے ہیں۔
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ اسی حکومتی ہدایت کے تحت پہلی بار کیمرے کی مدد سے اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔
معلومات کے مطابق شاہین کمپلیکس کے قریب ایک نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ عوامی مقام پر جدید اسلحہ دکھا رہا تھا۔ سیف سٹی کے کیمروں نے اس کی گاڑی کا پتہ لگایا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار سیکیورٹی گارڈ کے خلاف آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور نگرانی کے نظام کس حد تک جرائم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ دو روز قبل ہی آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا کہ اسلحے کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے، اور اسی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے یہ کارروائی ممکن ہوئی۔ اس مقدمے کے بعد امید ہے کہ شہر میں عوامی سطح پر اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔