اڈیالہ کے باہر احتجاج جاری رہا تو عمران خان کو منتقل کیا جاسکتا ہے، رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر اڈیالہ جیل کے باہر مستقل احتجاج جاری رہا تو حکومت عمران خان کی جیل منتقلی پر غور کرسکتی ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے اداروں پر براہِ راست تنقید کی، عوام ادارے کے خلاف بیانیہ پسند نہیں کرتے۔ ان کے مطابق عمران خان نے بھارت کے پروپیگنڈے کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بات چیت کا کوئی طریقہ کار نہیں بن سکتا، ماضی میں مذاکرات کی کوشش عمران خان کے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ لاک پر ختم ہوئی۔
مشیرِ وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کے قریب احتجاج معمول بن گیا تو حکومت عمران خان کی منتقلی پر سنجیدگی سے سوچے گی۔
رانا ثنا اللہ نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان 9 مئی اور متنازع بیانات سے لاتعلقی اور معذرت کا اعلان کریں، ورنہ ڈیڈ لاک برقرار رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی سوچ ہمیشہ واضح رہی ہے اور وہ افہام و تفہیم کے حامی ہیں، جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر بھی سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی بات کر چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔