جنوب مشرقی ایشیا میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے، جہاں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری سرحدی تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپیں دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہیں، جبکہ جنگ بندی کے دعوؤں کے باوجود زمینی حقائق اس کے برعکس نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا ایک مہینے میں دوسری بار تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی کا اعلان

تھائی لینڈ کی فوج نے کمبوڈیا کے خلاف نیا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد مبینہ طور پر ’خود مختار علاقے کی واپسی‘ بتایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب امریکا کی جانب سے جنگ بندی کے دعوے کیے گئے، تاہم تھائی فوج نے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کی سیز فائر پر نہ تو اتفاق ہوا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی منصوبہ موجود ہے۔

More than 200 Cambodians living, studying, and working in Japan gathered today in Tokyo, calling on Japan to help end the conflict between Cambodia and Thailand.

#EndConflict #cambodiaandthailand #cambodianeedpeace #KhmerTimes https://t.co/Xyfl3g99Ra

— Khmer Times (@KhmerTimes) December 13, 2025

کمبوڈیا نے صورتحال کے پیش نظر تھائی لینڈ کے ساتھ اپنی تمام سرحدی گزرگاہیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تنازع کی جڑ ایک طویل عرصے سے چلا آ رہا سرحدی اختلاف ہے، جو نوآبادیاتی دور میں کھینچی گئی 800 کلومیٹر طویل سرحد کی متنازع حد بندی سے متعلق ہے۔

اب تک ہونے والی لڑائی میں کم از کم 25 فوجی اور شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ دونوں جانب سے 5 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ تھائی فوج کے مطابق کمبوڈین فورسز کی جانب سے بھاری ہتھیاروں، بی ایم 21 راکٹ لانچرز اور خودکش ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے، جسے قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

تھائی فوجی ترجمان میجر جنرل ونتھائی سووارے نے کہا ہے کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کمبوڈیا سرحدی علاقوں میں حملے بند نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری آبادی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس پر خاموشی ممکن نہیں۔

دوسری جانب سرحدی علاقوں میں تعینات صحافیوں کے مطابق صورتحال نہایت کشیدہ ہے۔ سیساکیت اور سورین صوبوں میں واقع متنازع مندروں کے قریب شدید فائرنگ اور گولہ باری کی اطلاعات ہیں، جہاں دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی کوششوں کے باوجود جنگ بندی فوری طور پر ممکن نظر نہیں آتی، کیونکہ دونوں ممالک کی قیادت اس وقت تک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں جب تک وہ اپنی خودمختاری کو مکمل طور پر محفوظ نہ سمجھ لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا تھائی لینڈ جنگ ڈونلڈ ٹرمپ کمبوڈیا

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا تھائی لینڈ ڈونلڈ ٹرمپ کمبوڈیا

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا