2026-07-24@16:22:46 GMT
تلاش کی گنتی: 24199
«بلین کی»:
(نئی خبر)
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش میں ہونے والے قومی انتخابات کے موقع پر حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بنگلہ دیش میں آج 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز قومی پارلیمنٹ کی 300 نشستوں کے لیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے نیک تمناؤں کا پیغام جاری کیا۔ جمہوری عمل کے استحکام کی امید صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ انتخابی عمل بنگلہ دیش میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کرے گا اور ملک میں امن، استحکام اور مسلسل ترقی کے فروغ کا باعث بنے گا۔ پاکستان کی نیک نیتی اور حمایت کا اعادہ صدر مملکت نے بنگلہ دیش کے عوام...
توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کیخلاف سماعت پر فیصلہ محفوظ، فیملی ممبر کی موجودگی میں بانی کا میڈیکل کرانے کی استدعا مسترد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کیخلاف سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور فیملی ممبر کی موجودگی میں بانی کا میڈیکل کرانے کی استدعا مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کیخلاف سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں حفاظتی اقدامات اور کھانے پینے کی سہولیات پر اظہار اطمینان کیا،بیرسٹر سلمان صفدر نے رپورٹ میں شامل سفارشات پڑھ کر سنائیں،سلمان صفدر نے کہاکہ بانی کا طبی معائنہ فیملی ممبر کی موجودگی میں کرایا جائے،عدالت نے فیملی...
دھاندلی کی صورت میں کسی کو نہیں بخشا جائے گا: امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2026 سب نیوز ڈھاکہ: (آئی پی ایس) بنگلہ دیش میں انتخابات جوش و خروش سے جاری ہیں، امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش شفیق الرحمان نے ووٹ ڈالنے کے بعد دھاندلی کی صورت میں سخت ردعمل کا انتباہ دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اگر دھاندلی کے الزامات سنجیدہ ہوئے تو کسی کو نہیں بخشا جائے گا، عوام گھروں سے نکل کر جمہوری حق استعمال کریں اور ملک کی تعمیر میں حصہ لیں۔ شفیق الرحمان نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی کامیابی کی صورت میں پہلی اسلام پسند حکومت قائم ہو سکتی ہے، ہم ایسے نتائج چاہتے...
فتنہ الہندوستان کی بزدلانہ کارروائیوں کا نشانہ معصوم اور نہتے عوام ہیں جس کی ایک مثال 31جنوری 2026ء کو ہونے والا حملہ ہے جس میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے نوشکی میں مسجد کے خطیب امشد علی خان کے گھر پر حملہ کیا۔ فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملے میں خطیب امشد علی خان ، ان کی اہلیہ اور 3 بچے جام شہادت نوش کر گئے۔ 40 سالہ خطیب امشد علی خان شہید کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔ دہشتگردوں نے خطیب امشد علی خان کو فتنہ الہندوستان کے حق میں بیان دینے کیلئے کہا تھا۔ خطیب امشد علی خان نے اپنی اہلیہ ، بچوں اور خود کو قربان کردیا مگر فتنہ الہندوستان کے حق میں بیان نہ دیا۔ خطیب امشد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے ملک کی میزائل صلاحیت کو ناقابلِ سمجھوتہ قرار دے دیا۔تہران میں اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی شمخانی نے واضح کیا کہ ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی قسم کے مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ قومی سلامتی سے جڑا ہے اور اس پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی سطح کی محدود جارحیت کو بھی مکمل جنگ کا آغاز تصور کیا جائے گا۔ ان کے مطابق واشنگٹن کو دھمکیوں کے بجائے سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ...
اسلام آباد (این این آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں کارروائی کر کے 1.2 ٹن منشیات برآمد کر کے 2 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق پنجگور اور تربت قومی شاہراہ پر ٹرک کو روک کر خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی، برآمد شدہ 1.2 ٹن چرس کی عالمی منڈی میں مالیت 66.15 ملین امریکی ڈالر ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ برآمد شدہ منشیات افغانستان سے اسمگل کی گئی تھی۔یہ گروہ گوادر سے کشتیوں کے ذریعے خلیجی ممالک، یمن اور تنزانیہ منشیات اسمگل کرتا تھا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کر لی۔ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2021 سے فروری 2025ء تک پاک فوج کے مجموعی طور پر 3,141 افسران، جوان اور سپاہی شہید ہوئے ہیں۔ ان میں 170 افسر، 212 جے سی او اور 2,759 جوان شامل ہیں۔وزیر دفاع نے شہداء کے صوبوں کے لحاظ سے بھی اعداد و شمار پیش کیے اور کہا کہ بلوچستان میں 103، گلگت بلتستان میں 161، خیبرپی کے میں 534 اور پنجاب میں 1,697 شہادتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک ضلع...
ایس ایس پی ویسٹ کے ذریعے معطل پولیس اہلکار سیف الرحمان اور ممتاز علی کو بحال کروالیا تھانہ پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ ایس ایچ اوز نے منشیات و گٹکا ماوا کی ہفتہ وصولی کیلئے بحال کروایا (رپورٹ ایم جے کے)ضلع ویسٹ’ اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی معطلی اور بحالی کسی مذاق سے کم نہیں، ایس ایس پی ویسٹ کے ذریعے معطل پولیس اہلکار سیف الرحمان اور ممتاز علی کو ایس ایچ او نے اپنے تھانوں میں بحال کروالیا، تھانہ اقبال مارکیٹ اور تھانہ پاکستان بازار ایس ایچ اوز نے ان دونوں کو علاقے سے منشیات و گٹکا ماوا کی ہفتہ وصولی کے لیے بحال کروایا۔ علاقہ باوثوق ذرائع کے مطابق ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260212-8-7 لاہور( آن لائن)سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کروانے کی استدعا منظور کرلی۔جج منصور قریشی نے کہا کہ ملزمہ آئندہ اپنی حاضری یقینی بنائے، عبوری ضمانت میں حاضری معافی اب نہیں ملے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ملزم ڈکی بھائی کی اہلیہ ملزمہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے کہا کہ عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کروانا ہے جس کے لیے مہلت دی جائے۔اس موقع پر عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرلیا۔عدالت میں ملزمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ موبائل فرانزک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260212-8-3 اسلام آباد(نمائندہ جسارت) بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفا منظور کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کا استعفا منظور کیا ہے۔ سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن تھے تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024ء کواستعفا دے دیا تھا، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ کااستعفا اب تقریباً 17 مہینے بعد منظور کرلیا گیا۔اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن حامد میر نے اپنے ایک کالم میں لکھا کہ اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفاوفاقی حکومت کیلیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ میں مسافر طیارے نے ساحل پر کریش لینڈنگ کی تاہم طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک مسافر طیارہ اْڑان بھرنے کے تقریباً 15منٹ بعد تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔ طیارہ موغادیشو سے شہر گوریل جا رہا تھا کہ پرواز کے دوران فنی خرابی پیدا ہوگئی۔صورتحال کے پیش نظر پائلٹ نے فوری طور پر طیارہ واپس موغادیشو ائرپورٹ لانے کی کوشش کی، مگر طیارہ مکمل طور پر قابو میں نہ رہ سکا اور ائرپورٹ کے قریب ساحلی علاقے میں گر گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ طیارے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) ماہ رمضان کے سلسلے میں سیپکو کا کنٹرول روم قائم ، سحر و افطار اور تراویح میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا اعلان ،سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) نے ماہِ صیام کے دوران بجلی کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔ ترجمان سیپکو کے مطابق سحر، افطار اور نمازِ تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنہ نے اس حوالے سے بتایا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے مرکزی کنٹرول روم فعال...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کے فوج سے متعلق بیانات پر ایوان میں گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی، جہاں انہوں نے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ان کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ وہ 1990 سے پارلیمنٹ کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے کبھی جذباتی یا غیر سنجیدہ گفتگو نہیں کی، جو الفاظ انہوں نے ادا کیے ہیں وہ ان پر قائم ہیں اور ان کے بیان کو غلط انداز میں نہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کو نظر انداز کردیا اور قانون سازی جاری رکھی۔ کورم کی نشاندہی پر اسپیکر نے کہا کہ یہ کہاں لکھا ہے بار بار کورم کی نشاندہی کی جائے گی تاہم ایاز صادق نے قانون سازی جاری رکھی جس کے ایوان نے کئی بل منظور کیے۔ قومی اسمبلی نے پاکستانی شہریت (ترمیمی) بل 2025 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا جبکہ بھنگ کے انتظام اور ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا۔ پاکستان کے نام اورنشانات کے غلط استعمال کی روک تھام (ترمیمی) بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی نے نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ شراب پرمکمل پابندی بل کا 2018 ء میں قومی اسمبلی اور اب سندھ اسمبلی میں مسترد ہونا قابل شرم بات ہے۔اُم الخبائث کے حوالے سے اللہ اور رسولؐ کے احکامات قرآن و سنت کی صورت میں واضح اور دوٹوک موجود ہیں اس پرارکان اسمبلی کی دی گئی رائے حکمرانوں کے دین بیزار اور دین دشمنی پر مبنی ذہنوں کو آشکار کرنے کے لیے کافی ہے۔ سود اور شراب پر پابندی کی مخالفت کرنا اللہ اور رسولؐکے احکامات کے خلاف اعلان جنگ عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ جو حکومت سگریٹ پر پابندی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کو خط لکھتے ہوئے مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفاتر میں ملاقات پر پابندی لگا دی۔محکمہ اعلیٰ تعلیم کے خط میں کہا گیا کہ تمام ڈپارٹمنٹس میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
بنیادی طور پر اگر ہم بغور دیکھیں تو اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ تعلیم کا عمل اور ذہن سازی کا ملاپ انسانی شخصیت کی تعمیر وترقی اور کردار سازی کے اہم ستون سمجھے جاتے ہیں۔عمومی طور پر ہم تعلیم کو ایک منظم علم کہتے ہیں جو ایک منظم انداز میں ہمیں اپنے ارد گرد جوڑتا ہے یا ہم میں اچھے اور برے کی تمیز یا پہچان کو ممکن بناتا ہے ۔ یہ تعلیم ہی کا عمل ہے جس میں ایک نسل سے دوسری نسل میں اقدار ، رویے یا طور طریقے سمیت علم اور معلومات کے تبادلہ کو ممکن بناتی ہے ۔یہ تعلیم ہی ہوتی ہے جو آپ کو سوچنے ،سمجھنے، تجزیے یا تنقیدی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔...
چارسدہ: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ نئے احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس مقصد کے لیے کنٹینر تیار ہے جو کسی بھی وقت ملک کے کسی بھی شہر کی جانب روانہ کیا جا سکتا ہے۔ چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی تھی اور اس ملاقات میں کسی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں کی گئی، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبے میں دہشت گردی کی موجودہ صورتحال اور زمینی حقائق سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ان کے مطابق ملاقات کے دوران وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے...
پاکستان سپر لیگ نے بدھ کے روز تاریخ رقم کر دی جب لیگ کے پہلے باقاعدہ پلیئر آکشن میں ریکارڈ بولیاں لگیں اور نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں فروخت ہو کر ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی، کس کھلاڑی کی کتنی قیمت لگی؟ پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں روایتی ڈرافٹ سسٹم کو ختم کر کے مکمل آکشن ماڈل متعارف کرایا گیا۔ The new Rawalpindi franchise get Naseem Shah! PSL Auction updates: https://t.co/y8vUe0N0YC pic.twitter.com/CLUtsKzdcx — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 11, 2026 فرنچائز مالکان نے کھل کر بولیاں لگائیں اور کئی بڑے نام پیچھے رہ گئے۔ مزید پڑھیے: پی...
اپنے بیان میں صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ جو حکومت سگریٹ پر پابندی عائد اور شراب پر پابندی کو عوامی مفاد عامہ کیخلاف سمجھتی ہے، ان سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ شراب پر مکمل پابندی بل کا 2018ء میں قومی اسمبلی اور اب سندھ اسمبلی میں مسترد ہونا قابل شرم بات ہے، اُم الخبائث کے حوالے سے اللہ اور رسولؐ کے احکامات قرآن و سنت کی صورت میں واضح اور دوٹوک موجود ہوں، اس کے اوپر اراکین اسمبلی کی دی گئی رائے ان کے دین بیزار اور دین دشمنی پر مبنی ذہنوں کو آشکار کرنے کیلئے کافی ہے، سود اور شراب...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی۔فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈی آئی خان میں پولیس پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے۔ دہشت گردی کے بزدلانہ حملوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔اس سے قبل صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر...
خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پشاور سے صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈپارٹمنٹس میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے خط کے مطابق خاتون فیکلٹی ممبر طالبات کے مسائل اور شکایات سن کر ازالہ کریں گی۔ خط کے مطابق تمام جامعات سال میں کم از کم ہر سہ ماہی میں سیمینار کریں، جس میں طالبات کو ہراسانی سے تحفظ کے ایکٹ کے بارے میں آگاہی دی جائے۔
پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا: سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی ۔ پشاور سے صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈپارٹمنٹس میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے خط کے مطابق خاتون فیکلٹی ممبر طالبات کے مسائل اور شکایات سن کر ازالہ کریں گی۔ خط کے مطابق تمام جامعات سال میں کم از کم ہر سہ ماہی میں سیمینار کریں، جس میں طالبات کو ہراسانی سے تحفظ کے ایکٹ کے بارے میں آگاہی دی جائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ میں بات چیت کرنے کیلئے تیار ہوں لیکن بندوق کی نوک پر نہیں، میں ریاست کی طرف سے ڈائیلاگ کیلئے تیار ہوں۔ بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے ریاست کے خلاف منظم انداز میں پروپیگنڈا کیا گیا، دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ہم نے کبھی سیاسی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، آئیں الیکشن اصلاحات، فنڈ کی تقسیم پر بات کریں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے جانیں قربان کیں، کسی کو حق نہیں کہ بندوق اٹھائے اور قتل و غارت شروع کر دے، غیر متوازن ترقی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا...
خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفاتر میں براہ راست ملاقات پر پابندی عائد کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: تعلیمی نظام کو 4 دہائیاں دینے والی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر نورجہاں اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام یونیورسٹیوں کو ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے جاری کردہ خط کے مطابق ہر شعبے میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے گا جو طالبات کے مسائل اور شکایات سنیں گی اور ان کے ازالے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گی۔ مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تمام جامعات سال میں کم...
بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ گزشتہ 6 ماہ سے چل رہا ہے، حکومت نے کہا ہے اسپتال لے جا کر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج کیا گیا، ہمیں کیا پتہ کہ کس نے اور کیا علاج کیا ہے؟ راولپنڈی میں علیمہ خان نے اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، سلمان صفدر نے اتنا کہا ہے کہ ان کی ملاقات ہوئی ہے، کل ہم سب سپریم کورٹ جائیں گے، رپورٹ کے بارے میں کل ہی ہمیں پتہ چلے گا۔ علیمہ خان نے کہا کہ...
پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈی آئی خان میں پولیس پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے۔ دہشت گردی کے بزدلانہ حملوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔اس سے قبل صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے...
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ایک تقریب کے دوران سخت سوالات کرنے والی طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا تھا، فیکٹ چیک میں متعلقہ دعویٰ بے بنیاد ثابت ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ گردش کر رہا تھا کہ وزیراعلیٰ سے سوال کرنے کی پاداش میں طالبہ کے والد کو سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک مبینہ نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم کے ایک ملازم کو بغیر اطلاع غیر حاضری اور انکوائری کا جواب نہ دینے پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب تین فروری کو...
تھائی لینڈ کے ایک اسکول میں نوجوان لڑکے نے داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی اور طالبہ سمیت متعدد افراد کو یرغمال بنالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ تھائی لینڈ کے جنوبی ضلع ہٹ یائی میں پیش آیا تھا۔ جہاں اسکول فائرنگ سے گونج اُٹھا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی اسکول کا گھیراؤ کرلیا اور فوری سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے بقول اسکول میں موجود تمام طلبا اور عملہ محفوظ ہیں جنھیں ملزم سے بحفاظت بازیاب کرالیا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ملزم ہلاک ہوگیا تاہم بعد میں تھائی لینڈ کے سینٹرل انویسٹی گیشن بیورو نے وضاحت کی کہ ملزم کو گولی لگنے کے بعد قابو کر لیا گیا تھا۔ پولیس...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کا افتتاح کردیا جس میں 3400خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب پنجاب اسٹیڈیم نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی آمد پر جوش و خروش سے استقبال کیا گیا، تقریب میں وزرا ، ارکان اسمبلی ، ویٹرن کھلاڑیوں اور کثیر تعداد میں بچیوں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پورے اسٹیڈیم میں ہر پویلین پر جاکر خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، ہر ڈویژن کی ایتھلیٹ نے پنک گیمز کی مشعل لے کر اسٹیڈیم کا چکر مکمل کیا اور مشعل روشن کی۔ مزید پڑھیں 9 ویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے 2026 کی افتتاحی تقریب ...
المرتضیٰ کالونی میں منعقدہ تقریب میں مقررین نے کہا کہ امام خمینیؒ نے وقت کے ظالم و جابر امریکہ کو "شیطان بزرگ" قرار دیا اور جرات و استقامت کیساتھ امریکی و استکباری سازشوں کا مقابلہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر المرتضیٰ کالونی جیکب آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت و صوبائی آرگنائزر سندھ علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب "جشن انقلاب اسلامی" کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماؤں اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب سے وحدت یوتھ ڈویژن لاڑکانہ کے صدر اللہ بخش میرالی، مجلس علماء مکتب اہل بیت کے...
سٹی42: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات ہوئی جس میں حکومت اور عالمی سرمایہ کاروں کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے اور معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی انفراسٹرکچر، چھوٹے کاروبار، روزگار اور معاشی منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ ملاقات میں آئی ایف سی، ایشیائی ترقیاتی بینک ، برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ اور بالٹورو کیپیٹل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس دوران عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور نجی سرمایہ کاری میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ گوندا کی کرن جوہر پرکڑی تنقید،بیوی کو مکھن لگا کر کرارا جواب اس مو...
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ممبر قومی اسمبلی، محمد اختر منگل نے اپنی نشست این اے-256 خضدار سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد یہ سیٹ آئین کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت خالی ہو گئی ہے۔ اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 10 فروری 2026 کو نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ محمد اختر منگل، ممبر قومی اسمبلی، نے اپنے خط کے ذریعے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں این اے-256 خضدار کی نشست 3 ستمبر 2024 سے خالی ہو گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ استعفیٰ کے بعد سیٹ آئین پاکستان کے آرٹیکل 64 کی...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پروپیگنڈا کر کے بلوچ نوجوانوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے مگر ہم اپنی قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے نہیں دیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور شہدا کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن اور ترقی حکومت کی ترجیح ہے، بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کیطرف دھکیلنے نہیں دیں گے۔ خارجی دہشت گردوں کا مذہب سے تعلق نہیں ہے۔ مزید پڑھیں وزیراعلیٰ مریم نواز کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلیے 10 ارب روپے دینے کا اعلان ...
قومی اسمبلی اجلاس، اسپیکر نے کورم کی نشاندہی نظرانداز کردی،متعدد بل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن رکن اقبال آفریدی مسلسل کورم پورا نہ ہونے کے حوالے آواز اٹھاتے رہے،اسپیکر نے کہا کہ ایک بار کورم کی نشاندہی ہوچکی اور گنتی بھی ہوچکی ہے، اسپیکر کی طرف سے اقبال آفریدی کو مائیک پر کورم کی نشاندہی کرنے کی اجازت دینے سے گریز کیا گیا۔جے یو آئی بھی قانون سازی کی مخالفت کر رہی ہے۔ ایوان میں 66ارکان موجود تھے، جبکہ کورم کے لیے 86 ارکان کی موجودگی ضروری ہے۔ اپوزیشن رکن اقبال آفریدی احتجاجا ایوان سے واک...
باڑہ: ضلع خیبر میں دہشتگردی سے متاثرہ بارہ اور ملحقہ علاقوں میں تباہ شدہ تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت کا تاریخی اقدام کر دیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے چین کی مالی اور تکنیکی معاونت سے 50 اسکولوں کی تعمیر نو اور ری ہیبلیٹیشن مکمل ہونے پر افتتاح کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ 3 ارب 21 کروڑ روپے کی لاگت سے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا جبکہ [بحال کیے گئے سکول فعال ہو چکے، ہزاروں طلبہ جدید تعلیمی سہولیات سے مستفید ہوں گے، منصوبے کے تحت 35 پرائمری، 7 مڈل، 7 ہائی اور ایک سینئر ہائی اسکول تعمیر نو کے بعد فعال کیے گئے ہیں۔سکولوں کی تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد تمام اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور سہیل آفریدی کی ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی۔ چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور سہیل آفریدی کی ملاقات میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو دہشتگردی سے متعلق زمینی حقائق سے آگاہ کیا، ملاقات میں سہیل آفریدی نے وفاق کے ذمے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات کافی تناؤ والی رہی: مزمل اسلمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نیشنل ایشوز پر میٹنگ میں عدم شرکت پر تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کور...
قومی اسمبلی کا اجلاس:’’ یہ کہاں لکھا ہے بار بار کورم کی نشاندہی کی جائے گی ‘‘ سپیکر نے کورم کی نشاندہی کو نظرانداز کردیا، کئی بل منظور
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کو نظر انداز کردیا اور قانون سازی جاری رکھی۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق کورم کی نشاندہی پر سپیکر نے کہا کہ یہ کہاں لکھا ہے بار بار کورم کی نشاندہی کی جائے گی تاہم ایاز صادق نے قانون سازی جاری رکھی جس کے ایوان نے کئی بل منظور کیے۔ قومی اسمبلی نے پاکستانی شہریت (ترمیمی) بل 2025 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا جب کہ بھنگ کے انتظام اور ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا۔ لاہور میں گلی میں کھڑی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنےو الا اوباش گرفتار پاکستان کے نام اورنشانات کے غلط...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں مسلح افواج سےاظہار یکجہتی اورشہداء کو خراج عقیدت پیش کرنےکی قرارداد منظور کرلی گئی۔ قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد وزیردفاع خواجہ آصف نے پیش کی،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحیسن پیش کرتا ہے،یہ ایوان تمام شہداء کوزبردست خراج عقیدت بھی پیش کرتا ہے،یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہےکہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی قرارداد میں کہاگیاکہ قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،یہ ایوان افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں،بہادری اورقرابانیوں کو سراہتا ہے،ملکی سلامتی،استحکام اور امن کیلئے فوج کی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے نفاذ کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے اس معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ، اویس لغاری، پرویز ملک، بلال کیانی، محمد علی اور احد چیمہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: سولر انقلاب یا سرمایہ کاری کو خطرہ؟ نیپرا کی نئی ریگولیشنز پر سوال وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر صارفین کے کانٹریکٹس کے تحفظ کے لیے نظرثانی اپیل دائر کرے اور موجودہ معاہدوں کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیاکہ سولر کے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ...
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے کہا ہے کہ ای او بی آئی خواتین ملازمین کی 55 برس کی عمر کے بعد بھی پینشن میں شراکت تسلیم کرے۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے ای او بی آئی کی خواتین ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق 55 برس کی عمر کے بعد ملازمت جاری رکھنے والی خواتین ای او بی آئی میں پینشن میں شراکت جاری رکھنے کی حق دار ہیں۔ فوسپاہ نے ای او بی آئی کو ہدایت دی کہ شکایت گزار کی مکمل شراکت مدت کو تسلیم کیا جائے۔ فوسپاہ کے مطابق قانون خواتین کو جلد پینشن لینے کا حق دیتا ہے، لیکن ضروری نہیں کہ خواتین 55 برس کی عمر میں لازمی...
نیدرلینڈز کے سفارت خانے کی جانب سے نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق ( این سی ایچ آر ) کوہیومن رائٹس ٹیولپ ایوارڈ سے نوازا گیا
اسلام آباد(پ ر) پاکستان میں مملکتِ نیدرلینڈز کے سفارت خانے نے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہنے کے لیے اپنی سالانہ ہیومن رائٹس ٹیولپ ایوارڈ کی تقریب منعقد کی۔اس سال یہ باوقار ایوارڈ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق ( این سی ایچ آر ) کو انسانی حقوق کے تحفظ، احتساب کے فروغ اور بنیادی آزادیوں کے دفاع میں اس کے مؤثر ادارہ جاتی کردار کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ یان سیگرٹ نے یہ ایوارڈ این سی ایچ آر کی چیئرپرسن رابعہ جاویری آغا کو پیش کیا، جن کی قیادت کمیشن کے مشن کو آگے بڑھانے اور پاکستان بھر میں انسانی حقوق کی وکالت کو مضبوط بنانے میں...
سیکرٹری جنرل سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل اسلامی جمہوریہ ایران نے آج دوحہ میں امیر قطر کیساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل، آج صبح قطر کے لئے روانہ ہوئے جو عمان کے بعد خطے کے ان کے دورے کی دوسری منزل ہے، جہاں وہ اعلی قطری حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق قطری دارالحکومت پہنچنے کے فوراً بعد وہ امیر قطر کے ساتھ ملاقات و گفتگو...
محمود خان اچکزئی---فائل فوٹو قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ کبھی جذباتی باتیں نہیں کیں، جو الفاظ ادا کیے ان پر قائم ہوں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 90ء کی دہائی سے اسمبلی میں آ رہا ہوں، فوج میں کس صوبے کا کتنا حصہ ہے؟ آپ فوج کی بات نہ کریں، شہداء کی بات کریں، ہم نے انگریزوں کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں، یہاں کے لوگ انگریزوں کے ساتھ تھے، ہمارے ساتھ لڑ رہے تھے۔ دہشت گردی پر خطے کے ممالک سے بات چیت کی جانی چاہیے، محمود اچکزئیاپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے...
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ تقریباً 17 ماہ بعد منظور کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سربراہ بی این پی اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ گزشتہ رات منظور کیا اور ان کا استعفیٰ اسی تاریخ سے منظور ہوا جس تاریخ کو انہوں نے دیا تھا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل جنوری 2026 تک بطور ممبر قومی اسمبلی تمام مراعات بھی استعمال کرتے رہے۔ یاد رہے کہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024 کو استعفیٰ دیا تھا،...
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ،قراداد وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کی، سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کو نظر انداز کردیا اور قانون سازی جاری رکھی۔ کورم کی نشاندہی پر اسپیکر نے کہا کہ یہ کہاں لکھا ہے بار بار کورم کی نشاندہی کی جائے گی تاہم ایاز صادق نے قانون سازی جاری رکھی جس کے ایوان نے کئی بل منظور کیے۔ کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک قومی اسمبلی نے پاکستانی شہریت (ترمیمی) بل 2025 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا ،بل وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کیا جبکہ بھنگ کے...
اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے دی گئی استعفے کی درخواست بالآخر طویل انتظار کے بعد منظور کر لی گئی، جس کے ساتھ ہی قومی سیاست میں ایک اہم باب اختتام کو پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ شب اختر مینگل کا استعفیٰ باضابطہ طور پر قبول کر لیا، جس کا اطلاق اسی تاریخ سے کیا گیا ہے جس دن انہوں نے تحر یری طور پر ایوان سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو بلوچستان کے مسائل اور صوبے سے متعلق مطالبات...
سٹی42: پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کو چھوٹی گاڑیاں چلانے کی اجازت دینے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت 660 سی سی سے 1000 سی سی تک کی چھوٹی گاڑی چلانے کے لیے 16 سالہ بچوں کو لائسنس جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 16 سالہ بچوں کو چھوٹی گاڑی کے لائسنس جاری کرنے کی تجویز اسمبلی اراکین کی جانب سے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تجاویز حکومت کو پیش کی جائیں گی اور تجاویز کی روشنی میں صوبائی حکومت فیصلہ کرے گی۔ کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک ذرائع کے مطابق بغیر...
ویب ڈیسک :گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ گلگت بلتستان کےسابق گورنر راجا جلال، سابق وزیراعلیٰ حاجی گلبرخان، سابق قائد حزب اختلاف کیپٹن(ر) شفیع،سابق وزرافاتح اللہ خان،حاجی شاہ بیگ،شمس اللہ حق،مولاناسلطان رئیس،سابق وزیردلشاد بانو نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نےپارٹی میں شمولیت پرمفلرپہنائے، پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا،اس موقع پرانکاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاست میں پہلی مرتبہ آئی پی پی شامل ہورہی ہے،استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں ترقی کیلئے بھرپور کام کرےگی،آئی پی پی کا سب سے بڑا منشور ترقی،خوشحالی اورروزگارکی فراہمی ہے،مختلف جماعتوں کے ساتھ میرا رابطہ ہوا ہے،انشاء اللہ جلد اسکی تفصیلات پیش کریں گے۔ کینیڈا: اسکول اور...
سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کیا ہے۔سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن تھے۔یاد رہے کہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024ء کو استعفیٰ دیا تھا۔اختر مینگل کا استعفیٰ تقریباً 17 مہینے بعد منظور کیا گیا ہے۔
معصوم مرادآبادی جیسے جیسے آسام اسمبلی کے انتخابات قریب آرہے ہیں، ویسے ویسے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھسک رہی ہے ۔ وہ اس بوکھلاہٹ میں ایک سے بڑھ کر ایک مسلم دشمن بیان دے رہے ہیں تاکہ آسام میں زیادہ سے زیادہ نفرت پھیلے اور وہ اس کا فائدہ اٹھا کر دوبارہ اقتدار میں آجائیں۔وہ اس بوکھلاہٹ میں یہ بھی بھول گئے ہیں کہ وہ ایک آئینی عہدے پر بیٹھے ہوئے ہیں اورانھوں نے اپنی ریاست کے ہر شخص کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کا حلف اٹھا رکھا ہے ۔ اسلاموفوبیا کے شکار وزیراعلیٰ نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ مسلمانوں کے لیے پریشانی کا باعث بننا میری ذمہ داری ہے ۔انھوں نے...
عمران یونس:وزیراعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ فراہمی سکیم فیز 2 کا آغاز، 60 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے. لاہور سمیت صوبہ بھر میں وزیراعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ فراہمی سکیم کے فیز ٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے, حکومتی اعلامیے کے مطابق طے شدہ شیڈول کے تحت دوسرے مرحلے میں 60 ہزار طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق فیز ون کے تحت ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جس کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے, فیز ٹو کے آغاز کے ساتھ ہی پہلے مرحلے کی تقسیم بھی بیک وقت جاری رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق طلبا مستفید ہو سکیں۔...
لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے اپنی جماعت لیبر پارٹی سے اٹھنے والے استعفے کے مطالبات مسترد کر دیے۔ ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، عوام نے ملک کو تبدیل کرنے کیلئے مینڈیٹ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک اور عوام سے محبت کرتا ہوں، ملک کیلئے آخری سانس تک لڑائی لڑوں گا، دائیں بازو کی سیاست ہمارے ملک کو تقسیم کر سکتی ہے۔ خیال رہے کہ ایپسٹین فائلز کے اجرا کے بعد برطانوی سیاست میں نیا بحران پیدا ہوگیا ہے جہاں سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کے ایپسٹین سے روابط سامنے آنے پر تنازع شدت اختیار کر گیا۔ لیبر پارٹی کے...
—فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں کارروائی کر کے 1.2 ٹن منشیات برآمد کر کے 2 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق پنجگور اور تربت قومی شاہراہ پر ٹرک کو روک کر خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی، برآمد شدہ 1.2 ٹن چرس کی عالمی منڈی میں مالیت 66.15 ملین امریکی ڈالر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ برآمد شدہ منشیات افغانستان سے اسمگل کی گئی تھی۔ اے این ایف نے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی کراچی اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران... یہ گروہ گوادر سے کشتیوں کے ذریعے خلیجی ممالک، یمن اور تنزانیہ منشیات اسمگل کرتا تھا۔ذرائع...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا ہے کہ بے سہارا افراد کی خدمت زندگی کا بہترین مشن ہے اور یہی وہ راستہ ہے جو ایک مضبوط اور باوقار معاشرے کی تشکیل میں مدد دیتا ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سویٹ ہوم کے بچوں کو نیشنل چلڈرن کنونشن میں شرکت کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ زمرد خان نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا عالمی چارٹر صرف دستاویز تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے عملی اقدامات کیے جانے چاہئیں تاکہ وہ...
دبئی (نیوز ڈیسک)یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 میں پاکستان اور چین کی نمایاں کارکردگی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جدید جنگی مقابلے صرف سیاسی نعروں اور دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی مہارت اور پیشہ ورانہ تربیت سے جیتے جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس کے زیر اہتمام ہونے والے یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 میں دنیا کے 52 ممالک کی 118 ایلیٹ سواٹ ٹیموں نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران بھارت کو بیک وقت دو اہم مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کے بچاؤ کے مقابلے میں سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے بھارتی نیشنل سیکیورٹی ٹیم کو شکست دی، جبکہ ایک اور مقابلے میں چین...
افغانستان میں 4 دہائیوں سے جاری جنگ اور سیاسی عدم استحکام کو صرف قیادت کی ناکامی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ ماہرین کے مطابق مسئلہ بنیادی طور پر افغان ریاست کے ڈیزائن میں ساختی خامیوں کا ہے۔ جدید افغانستان 19ویں صدی کی استعماری حدود اور جغرافیائی نقشہ بندی کا نتیجہ ہے، جس میں مقامی سماجی اتحاد یا قومی ہم آہنگی کو نہیں دیکھا گیا۔ مختلف نسلی، لسانی اور جغرافیائی گروہ پشتون، تاجک، ہزاره اور ازبک، کبھی مشترکہ قومی مقصد کے تحت متحد نہیں ہوئے، بلکہ زبردستی اور انتظامی جبر کے ذریعے ریاست میں باندھے گئے۔ مزید پڑھیں: افغانستان دنیا کے بدعنوان ترین ممالک میں شامل، عالمی تنظیم کی رپورٹ جاری آج بھی افغانستان عملی طور پر نسلی اور جغرافیائی بنیادوں پر...
کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو امریکہ کے خلاف شاندار فتح پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین شرٹس کی شاندار کارکردگی قابلِ قدر ہے، کھلاڑیوں کے جذبے اور ہمت نے قوم کو فخر سے نوازا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح ملک کیلئے فخر کا باعث ہے، قومی ٹیم کی جیت نے نوجوانوں میں کھیلوں کے جذبے کو مزید بڑھایا ہے۔ خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے 12ویں گروپ میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے دی، پاکستان کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکی...
برازیلی اسٹار نیمار اور ارجنٹائن کے لیجنڈ لیونل میسی کے درمیان گہری دوستی کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے۔ دونوں نے 2013 سے 2017 کے دوران ایف سی بارسلونا کے لیے کھیلتے ہوئے چیمپیئنز لیگ، کلب ورلڈ کپ اور لا لیگا کے 2 ٹائٹلز سمیت کئی ٹرافیاں جیتیں۔ لیکن ان کا رشتہ صرف میچز تک محدود نہیں رہا۔ نیمار نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست میسی کے لیے ایک خصوصی اقدام کیا۔ 33 سالہ برازیلی اسٹار نے اپنی نئی سینٹوس جرسی کی 3 نقول میسی اور ان کے 3 بچوں، تیاگو، ماتیو اور سیرو کو بھیجیں، جن پر نیمار نے دستخط اور ذاتی پیغامات لکھے۔ De Neymar Jr para Lionel Messi. Do Príncipe para o Gênio. O Manto...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلیے 10 ارب روپے کی خطیر رقم کی معاونت کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبائی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ پہنچی جہاں انہوں نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی جبکہ مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ کوئٹہ، 10 فروری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز...
صدرِ آزاد کشمیر کے انتخاب سے متعلق اہم مشاورت اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس آج 11 فروری بروز بدھ شام ساڑھے سات بجے ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہو گا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ علاہ ازیں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور مرکزی قیادت کی شرکت متوقع ہے، کشمیر اُمور کی انچارج فریال تالپور بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ صدرِ آزاد کشمیر کے انتخاب سے متعلق اہم مشاورت اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر حتمی فیصلہ کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260211-8-15 لاہور(آن لائن)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محفوظ بسنت کے کامیاب انعقاد پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہوریو! فضائی معیار میں بہتری، ثقافتی رنگوں کی بحالی یاد رکھنا، اہل قیادت اور عوام کا تعاون ہر ناممکن کو ممکن بنا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی مریم نواز نے پنجاب کے ہر شعبے میں آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑی، صنعت، فیکٹری، بھٹے، گاڑیاں، رکشے والوں سمیت اہلِ پنجاب نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشترکہ کوشش سے لاہوریوں نے دہائیوں بعد نیلا آسمان پھر سے دیکھا، وزیرِ اعلی مریم نواز کی محنت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بچوں کی کم عمری میں شادی سے متعلق بل کی مخالفت کردی۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے ایوان سے منظور ہونے والے چائلڈ میرج سے متعلق کی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اس کو منظور نہ کرنے کی سفارش کردی۔ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی کی بل سے متعلق کمیٹی رپورٹ پیش کردی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ بل رکن اسمبلی سحر کامران نے پیش کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس بل پر مذہبی جماعتوں نے شدید مخالفت کی جبکہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے چیلنج کیا تھا کہ میں خود...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین جوڑوں میں شمار ہونے والے دانش تیمور اور عائزہ خان ان دنوں روحانی سفر پر ہیں۔ طویل عرصے سے مصروف شیڈول کے بعد اس اسٹار جوڑی نے کچھ وقت نکال کر سعودی عرب کا رخ کیا جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور مدینہ منورہ کی زیارت بھی کی۔ دانش تیمور اور عائزہ خان نے بعد ازاں مکہ مکرمہ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں دونوں نہایت پُرسکون اور مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔ مداحوں نے ان تصاویر کو خوب سراہا اور کمنٹس میں جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے دانش اور عائزہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بچوں کی کم عمری میں شادی سے متعلق بل کی مخالفت کردی۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے ایوان سے منظور ہونے والے چائلڈ میرج سے متعلق کی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اس کو منظور نہ کرنے کی سفارش کردی۔ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی کی بل سے متعلق کمیٹی رپورٹ پیش کردی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ بل رکن اسمبلی سحر کامران نے پیش کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس بل پر مذہبی جماعتوں نے شدید مخالفت کی جبکہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے چیلنج کیا تھا کہ میں خود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرمیں تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا دورہ بھی کیا جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابل ستائش ہے، بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260211-08-15 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے صوبے بھر میں شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کرنے اور خرید و فروخت پر پابندی کی قرارداد کو مسترد کردیا۔ شراب خانوں پر پابندی کی قرارداد ایم کیو ایم کے رکن انیل کمار کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کی حکومت نے مخالفت کی۔ قرارداد میں صوبے بھر میں شراب کی خرید اور فروخت پر پابندی عاید کرنے اور تمام لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ شراب خانوں پر پابندی عاید کرنے سے معاشرے کے مختلف طبقات متاثر ہوں گے، اسی لیے حکومت اس تجویز کی حمایت نہیں کرسکتی۔ بحث کے بعد اسمبلی نے قرارداد کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت‘صباح نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ اے ٹی سی راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کی غیر حاضری کا کوئی جواز نہیں، نہ انہیں استثنا حاصل ہے۔دورانِ سماعت این سی سی آئی کے سلمان نیاز کو گواہان میں شامل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔پراسیکیوٹر نے این سی سی آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گواہان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260211-01-20 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس کم کر دیے جب کہ اس فیصلے پر وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے ریگولیشنز 2026ء کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نئے ریگولیشنز کے مطابق پرانے سولر صارفین اپنی بجلی نیشنل گرڈ کو 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے پرانے ریٹس پر ہی بیچیں گے مگر نئے صارفین کے لیے نیشنل گرڈ کو بیچی گئی بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔اب نئے صارف کو اس کی فی یونٹ قیمت 3 گنا سے بھی کم یعنی 8 روپے 13 پیسے ملے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) ماہ جنوری 2026ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.5 ارب امریکی ڈالرآئے۔ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیادوں پر 15.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا جنوری مالی سال 26ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں مجموعی طورپر 23.2 ارب ڈالر آئے جو 11.3 فیصد اضافہ ہے، کیونکہ گزشتہ بر س کی اسی مدت میں 20.9 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔ جنوری 2026ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر سے رقوم کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (739.6 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (694.2 ملین ڈالر)، برطانیہ (572.1 ملین ڈالر) اور امریکہ (294.7 ملین ڈالر) شامل تھے۔ کامرس رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملیر، الفلاح میں ولایت شاہ مزار کے قریب پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کے احتجاج کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور خواجہ سراؤں نے پولیس گردی کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ دانش نامی شخص زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والا شخص مبینہ طور پر راہگیر تھا جو احتجاج کے دوران زد میں آگیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک متاثرہ خواجہ سرا نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ...
شناخت کی محفوظ تصدیق اورڈیجیٹل معیشت کومضبوط بنانے کیلیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) کی نئی سہولت نشان پاکستان متعارف کرادی گئی ترجمان کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نےنادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 7 کے تحت حاصل اختیارات کی رو سے قومی ڈیٹا بیس مرتب کرنے سے متعلق سرگرمیوں کو انجام دیتا ہے اور حکومتی اداروں اور نجی شعبے کے ریگولیٹڈ اداروں کو قانونی مقاصد کے لیے شناختی تصدیق کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ نادرا نے اپنے اس قانونی مینڈیٹ اور متعلقہ قواعد وضوابط کے فریم ورک، بالخصوص نادرا (ڈیٹا شیئرنگ) ریگولیشنز 2025 اور نادرا (آئیڈنٹیٹی ویریفکیشن) ریگولیشنز 2026 کے تحت نشان پاکستان کے نام سے ایک نئی سہولت کا اجرا کیا ہے جس کے ذریعے...
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مریم نواز شریف کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلیے 10 ارب روپے کی خطیر رقم کی معاونت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبائی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ پہنچی جہاں انہوں نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ اسمبلی میں شراب کی فروخت پر پابندی کی قرارداد مسترد کردی گئی۔سندھ اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ صوبے بھر میں شراب کی خرید اور فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور شراب خانوں کےتمام لائسنس منسوخ کیے جائیں۔وزیر قانون و داخلہ سندھ ضیا لنجار نے قرارداد کی مخالفت کی جس کے بعد ایوان نے قرارداد کو مسترد کردیا،ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ پابندی سے ایک بہت بڑا طبقہ محروم ہوجائے گا۔سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان نے ایم کیو ایم کی رکن قراۃ العین خان کی بھی 2 قراردادیں مسترد کردیں ۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپیکس کمیٹی میں اُن فیصلوں کی حمایت کی جن پر وہ تنقید کرتے رہے ہیں۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو میں اے این پی رہنما نے کہا کہ ہر لانگ مارچ سے ملک اور پی ٹی آئی کی سیاست کو نقصان پہنچا۔ ہر اُس شخص پر انگلی اُٹھاؤں گا جو دہشت گردی کا حمایتی رہا ہے، ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہاہے کہ میں ہر اس شخص پر انگلی اٹھاؤں گا جو دہشت گردی کا حمایتی رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دفعہ لوگوں نے پی...
اجرمنی کی یونیورسٹی آف اسٹٹگارٹ کے سائنسدانوں نے مقناطیسیت کی ایک ایسی بالکل نئی قسم دریافت کی ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی۔ یہ دریافت ایسے مادّوں میں ہوئی ہے جو صرف چند ایٹمز کی موٹائی رکھتے ہیں، جسے سائنسی دنیا میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔ تحقیق کے مطابق جب نہایت باریک تہوں کو مخصوص انداز میں ایک دوسرے کے اوپر رکھا جائے اور انہیں ہلکا سا گھمایا جائے تو ان میں ایک منفرد قسم کی مقناطیسی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت مستقبل میں انتہائی گھنے اور توانائی کی بچت والے ڈیٹا اسٹوریج سسٹمز بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سرجری سے خلا تک مقناطیس...
وفاقی وزیر بجلی و توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر پر بجلی فی یونٹ پانچ، چھ روپے میں بن رہی ہے۔ 27 روپے پر نیٹ میٹرنگ کو دینا کیا باقی صارفین کے ساتھ انصاف ہے؟ سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ پر 3 کروڑ 35 لاکھ بجلی صارفین ہیں، ان میں سے 4 لاکھ 66 ہزار نیٹ میٹرنگ پر ہیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ ریگولیٹر نے کانٹریکٹ کی ایک بھی شق کو واپس نہیں لیا جو صارف کے ساتھ کیا گیا، کسی صارف سے 20 سال کا کانٹریکٹ نہیں ہوا، کانٹریکٹ 7 سال کا تھا۔ نیٹ میٹرنگ اور بلنگ کا فرق کانٹریکٹ میں نہیں تھا۔ ان کا کہنا...
بانی پی ٹی آئی کی ہم شیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے اگست میں کہا تھا ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب ماربل فیکٹری ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی ٹھیک ہیں۔ ہم نے بھی زیادہ نہیں پوچھا کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ دینی ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے اگست میں کہا تھا ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا ہے۔ جیل ٹرائل کے دوران بھی ہم نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا تھا تو انہوں نے کہا کہ اب وہ آنکھوں میں ڈراپ ڈال رہے ہیں اور عینک کا نمبر...