سٹی42: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات ہوئی جس میں حکومت اور عالمی سرمایہ کاروں کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے اور معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی انفراسٹرکچر، چھوٹے کاروبار، روزگار اور معاشی منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات میں آئی ایف سی، ایشیائی ترقیاتی بینک ، برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ اور بالٹورو کیپیٹل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس دوران عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور نجی سرمایہ کاری میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا۔   

گوندا کی کرن جوہر پرکڑی تنقید،بیوی کو مکھن لگا کر کرارا جواب

اس مو قع پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ میں پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا ہے، پاکستان کی کرنسی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر سال کے آخر تک تقریباً 3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہونے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کو معیشت کی ترقی کا مرکزی کردار دینا چاہتی ہے،مقامی کرنسی میں سرمایہ کاری کے نئے طریقے متعارف کروانے پر غور کر رہے ہیں۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں تجارتی اصلاحات اور ٹیرف میں کمی کے ذریعے برآمدات بڑھانے کا منصوبہ زیر غور ہے ،پاکستان کو کامیاب جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی طرز پر ترقی کی راہ پر لایا جا رہا ہے، سروسز سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے آئندہ مزید بہتری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ 

ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 4 اہلکار شہید

وزیرِ خزانہ نے مزیدکہا کہ توانائی شعبے، ٹیکس نظام اور ٹیکس وصولی کے نظام میں اصلاحات جاری رکھے جائیں گے،ٹیکس نیٹ بڑھانے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں بروقت کر رہی ہے، عالمی قرض مارکیٹ تک رسائی کی کوششیں جاری ہیں ۔ پانڈا بانڈ اور گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت عالمی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

لاہور میں 249 ٹریفک حادثات رپورٹ، 305 افراد زخمی

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری نے کہا کہ

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا