سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان ریجنل اکنامک فورم کے ساتھ دو طرفہ اجلاس منعقد کیا جس میں پاکستان کے زرعی شعبے میں ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اورسعودی عرب کا سیکیورٹی و انسدادِ دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

سعودی وفد میں نادک، لین الخیر اور الرشید ہولڈنگ کے نمائندگان شامل تھے۔ اجلاس میں سفارت خانۂ پاکستان، ریاض کی وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر شگفتہ زرین اور سعودی وزارتِ سرمایہ کاری کے نمائندے مشاری الہدیب بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران زرعی اور ایگری بزنس کے شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے امکانات، تکنیکی تعاون، ویلیو چین ڈویلپمنٹ اور باہمی شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے زرعی پیداوار، فوڈ سیکیورٹی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک عمل کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب میں ابھرتی معیشتوں کی العلا کانفرنس 2026 کا آغاز، عالمی اقتصادی چیلنجز پر غور

پاکستان ریجنل اکنامک فورم کی نمائندگی چیئرمین و سابق وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری ہارون شریف، سابق وزیر سی پیک و سینئر فیلو خالد منصور اور ریٹائرڈ وائس ایڈمرل ہاشم خان (سابق نائب سربراہ پاک بحریہ و سابق سفیر پاکستان برائے سعودی عرب) نے کی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب امریکا کے بعد بوئنگ کا بڑا شراکت دار، عالمی دفاعی نمائش میں انکشاف

ملاقات کو دونوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون کا مظہر قرار دیا گیا جبکہ زرعی شعبے کو اسٹریٹجک شراکت داری اور پائیدار سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم میدان قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الرشید ہولڈنگ پاکستان ریجنل اکنامک فورم سعودی عرب لین الخیر نادک.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الرشید ہولڈنگ پاکستان ریجنل اکنامک فورم لین الخیر پاکستان ریجنل اکنامک فورم سرمایہ کاری کے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف