سٹی42: پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کو چھوٹی گاڑیاں چلانے کی اجازت دینے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت 660 سی سی سے 1000 سی سی تک کی چھوٹی گاڑی چلانے کے لیے 16 سالہ بچوں کو لائسنس جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 16 سالہ بچوں کو چھوٹی گاڑی کے لائسنس جاری کرنے کی تجویز اسمبلی اراکین کی جانب سے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تجاویز حکومت کو پیش کی جائیں گی اور تجاویز کی روشنی میں صوبائی حکومت فیصلہ کرے گی۔

کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

ذرائع کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں میں بڑی تعداد کالج و یونیورسٹی کے طلبہ کی پائی گئی تھی، جس کے باعث طلبہ کی گرفتاری اور دیگر مسائل سامنے آئے۔ اسی وجہ سے 16 سالہ بچوں کو موٹر سائیکل لائسنس دینے پر غور کیا گیا تھا۔

پنجاب موٹر گاڑیاں ترمیمی ایکٹ 2026 گزشتہ اجلاس میں اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا، جسے قائمہ کمیٹی کے حوالے کیا گیا۔ اس ایکٹ میں 16 سال کی عمر ہو جانے پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ موٹر سائیکل چلانے کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ لازمی ہوگا۔

رمضان سے قبل بلوچستان میں آٹا مہنگا

ترمیمی بل کے تحت صوبائی موٹر گاڑی آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی جائیں گی اور ایکٹ کی حتمی منظوری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر دیں گے۔

چیف وہپ مسلم لیگ ن نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے طلبہ کی بڑی تعداد تھی، جس کے باعث انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی وجہ سے موٹر سائیکل کے بعد اراکین نے چھوٹی گاڑی کا لائسنس دینے کی تجویز دی ہے۔

رانا ارشد کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کا لائسنس دینے کا مقصد طلبہ کو مشکلات سے بچانا اور انہیں تنگ نہ کرنا ہے۔

غزہ، امریکی تھرموبیرک بموں کے استعمال کا انکشاف، 3 ہزار فلسطینیوں کا وجود ہی ختم

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 سالہ بچوں کو موٹر سائیکل لائسنس دینے چھوٹی گاڑی کی تجویز

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن