دبئی (نیوز ڈیسک)یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 میں پاکستان اور چین کی نمایاں کارکردگی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جدید جنگی مقابلے صرف سیاسی نعروں اور دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی مہارت اور پیشہ ورانہ تربیت سے جیتے جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس کے زیر اہتمام ہونے والے یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 میں دنیا کے 52 ممالک کی 118 ایلیٹ سواٹ ٹیموں نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران بھارت کو بیک وقت دو اہم مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کے بچاؤ کے مقابلے میں سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے بھارتی نیشنل سیکیورٹی ٹیم کو شکست دی، جبکہ ایک اور مقابلے میں چین کی خواتین ٹیم نے رفتار، باہمی ہم آہنگی اور فائرنگ کی درستگی میں بھارتی ٹیم کو واضح طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم میں کوآرڈینیشن کی کمزوری اور فائرنگ میں سست روی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی فورسز نمائشی طاقت کے خول میں قید ہیں۔ ماہرین کے مطابق جدید جنگ میں کامیابی کا دار و مدار عملی تربیت، ٹیم ورک اور بروقت فیصلہ سازی پر ہوتا ہے، نہ کہ سیاسی بیانیوں پر۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جنگی تیاریوں کے کھوکھلے دعوے اس عالمی مقابلے میں بے نقاب ہو گئے، جبکہ پاکستان اور چین کی برتری منظم تربیت، مسلسل مشق اور حقیقی جنگی منظرناموں سے ہم آہنگ تیاری کا عملی ثبوت ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق حقیقی میدان میں کامیابی محض دعوؤں سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ پیشہ ورانہ صلاحیت اور عملی مہارت ہی فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے۔
https://mnews.

pk/wp-content/uploads/2026/02/swat.mp4

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق چین کی

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی