بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ گزشتہ 6 ماہ سے چل رہا ہے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ گزشتہ 6 ماہ سے چل رہا ہے، حکومت نے کہا ہے اسپتال لے جا کر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج کیا گیا، ہمیں کیا پتہ کہ کس نے اور کیا علاج کیا ہے؟
راولپنڈی میں علیمہ خان نے اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، سلمان صفدر نے اتنا کہا ہے کہ ان کی ملاقات ہوئی ہے، کل ہم سب سپریم کورٹ جائیں گے، رپورٹ کے بارے میں کل ہی ہمیں پتہ چلے گا۔
علیمہ خان نے کہا کہ میرے اور میری بہن کے بچوں نے بسنت پر پتنگیں اڑائیں۔
وکیل فیصل ملک نے کہا کہ استغاثہ کا انحصار ایک یو ایس بی پر ہے، جس میں 65 سے زائد ویڈیوز ہیں، علیمہ خان کے خلاف پیش کی گئی ویڈیوز متنازع ہیں۔
فیصل ملک نے کہا کہ امید ہے عدالت استغاثہ کی ویڈیوز کو رد کرے گی، ویڈیوز میں کوئی سمجھ ہی نہیں آرہی کون کیا کہہ رہا ہے؟ کس سورس سے لی گئی ہیں؟
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علیمہ خان نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔