بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن بندوق کی نوک پر نہیں، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ میں بات چیت کرنے کیلئے تیار ہوں لیکن بندوق کی نوک پر نہیں، میں ریاست کی طرف سے ڈائیلاگ کیلئے تیار ہوں۔
بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے ریاست کے خلاف منظم انداز میں پروپیگنڈا کیا گیا، دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ہم نے کبھی سیاسی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، آئیں الیکشن اصلاحات، فنڈ کی تقسیم پر بات کریں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے جانیں قربان کیں، کسی کو حق نہیں کہ بندوق اٹھائے اور قتل و غارت شروع کر دے، غیر متوازن ترقی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا، اسمگلنگ کو کس طرح کاروبار کہہ سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جس سردار کے خلاف زابد ریکی الیکشن لڑ کر آیا، اس پر دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، جس سردار کے خلاف الیکشن لڑ کر آیا مجھ پر دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، فساد اور انتشار چھوڑیں آئیں مذاکرات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقوق ، نوکری، بے روزگاری کو ایشو بناکر دہشت گردی کی جاتی ہے، شہریوں کے حقوق ملنے چاہیے، مگر مسئلے کی تشخیص تو کرنی چاہیے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ خوارج کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، مذہب کا نام استعمال کرتے ہیں، گوادر میں 3 خواتین، 2 بچوں اور 2 مردوں کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا، دہشتگرد بلوچ بیانیہ بنا کر ملک توڑنا چاہتے ہیں، دہشت گردی کو محرومی سے کیسے جوڑا جا سکتاہے، دہشت گردی تو تمام صوبوں میں ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افغانستان میں بی ایل اے کی بنیادیں رکھی گئیں، ریاست کے خلاف غلط پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، افغانستان سے سی ون تھرٹی پر کون مرغے لے کر آیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی وزیر اعلی نے کہا کہ کے خلاف
پڑھیں:
پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔