City 42:
2026-07-24@03:57:03 GMT

ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

ویب ڈیسک:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے 26 بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں کو مراسلے جاری کر دیے ہیں۔

ڈائریکٹر موٹرز لاہور شاہد گیلانی کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 18 ہزار گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس واجبات ادا نہیں کیے گئے، جن میں بڑی تعداد بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی ہے۔

مراسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ٹوکن ٹیکس ادا کریں، بصورت دیگر واجب الادا ٹیکس کے برابر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مزید کہا گیا ہے کہ عدم ادائیگی کی صورت میں نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن سسٹم میں منسوخ کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

ڈائریکٹر موٹرز کے مطابق شہر بھر میں 8 مقامات پر ہفتے میں دو روز ناکہ بندی کی جا رہی ہے اور رواں ماہ سے چالان اور گاڑیاں بند کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

شاہد گیلانی نے بتایا کہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں اب تک 6 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے، جبکہ 3 لاکھ سے زائد نادہندہ گاڑیوں سے تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے کے واجبات ابھی باقی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ساڑھے 15 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی گئی ہے۔

رمضان سے قبل بلوچستان میں آٹا مہنگا

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ٹوکن ٹیکس

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف