امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذؐمت کرتے ہیں، خرم نواز گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں،یہ حملہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب نہیں بلکہ یہ ہماری مذہبی اور سماجی اقدار کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے، ہم دہشت گردوں کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام ٹائمز ۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے اسلام آباد کے ترلائی علاقے میں امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمنوں اور ان کے سہولتکاروں کو نشان عبرت بنایا جائے، یہ بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملہ نہ صرف معصوم عبادت گزاروں کے خلاف ہے بلکہ ملک کی سلامتی، امن اور قومی یکجہتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب نہیں بلکہ یہ ہماری مذہبی اور سماجی اقدار کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے، ہم دہشت گردوں کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قوم متحد ہو کر اس چیلنج کا مقابلہ کرے گی اور ہم سب مل کر امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے کھڑے ہوں گے۔
خرم نواز گنڈاپور نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کو سخت سزا دی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔