بھارت میں اقلیتوں کیخلاف وحشیانہ مظالم پر امریکی ادارہ بھی بول اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریہ پر قائم مودی حکومت میں اقلیتوں پر وحشیانہ مظالم کی تمام حدیں پار ہو گئیں، بی جے پی کی انتہا پسند حکومت اپنا اقتدار قائم رکھنے کیلئے ہندوتوا کو ایک سیاسی بیانیے کے طور پر استعمال کرنے پر کاربند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی اقلیتوں پر انتہاپسند ہندوؤں کے وحشیانہ مظالم پر مذہبی آزادی کا عالمی امریکی ادارہ بھی بول اٹھا۔ آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریہ پر قائم مودی حکومت میں اقلیتوں پر وحشیانہ مظالم کی تمام حدیں پار ہو گئیں، بی جے پی کی انتہا پسند حکومت اپنا اقتدار قائم رکھنے کیلئے ہندوتوا کو ایک سیاسی بیانیے کے طور پر استعمال کرنے پر کاربند ہے۔ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور مسیحیوں پر ہجوم کے تشدد اور عبادت گاہوں پر حملے معمول بن چکے ہیں۔امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے مطابق موجودہ سال کی ابتداء سے ہی بھارتی مسیحیوں پر حملوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا، خصوصاً جب اوڑیسہ میں پادری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ مذہب کی جبری تبدیلی کے الزامات پر اقلیتوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا جاتا ہے اور سفاک حملے کیے جاتے ہیں۔ اترپردیش میں گھر کے اندر عبادت کرنے والے 12 مسلمانوں کو حراست میں لیا جانا بھی اس کی بدترین مثال ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی نفرت پر مبنی پالیسیوں نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے بنیادی حقوق اور ان کے محفوظ مستقبل کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ آر ایس ایس کے نظریاتی ایجنڈے کے تحت موجودہ بھارتی حکومت اقلیتوں کو قومی اور سماجی دھارے سے الگ کرنے کی منظم کوششوں میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وحشیانہ مظالم میں اقلیتوں
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔