دوحہ، ڈاکٹر علی لاریجانی کی امیر قطر کیساتھ ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
سیکرٹری جنرل سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل اسلامی جمہوریہ ایران نے آج دوحہ میں امیر قطر کیساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل، آج صبح قطر کے لئے روانہ ہوئے جو عمان کے بعد خطے کے ان کے دورے کی دوسری منزل ہے، جہاں وہ اعلی قطری حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق قطری دارالحکومت پہنچنے کے فوراً بعد وہ امیر قطر کے ساتھ ملاقات و گفتگو کے لئے امیری محل پہنچے۔
ادھر قطری امیری دیوان نے بھی اعلان کیا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے خطے میں استحکام اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کے بارے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی کا یہ دورہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے علاقائی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی و علاقائی صورتحال کے بارے خطے کی سطح پر بات چیت کو مضبوط بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے سفارتی اقدامات کے تحت انجام دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ساتھ ملاقات کے ساتھ
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔