data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جئے سندھ محاذ کے چیئرمین خالق جونیجو اور مرکزی میڈیا سیکرٹری خالد جونیجو عوامی تحریک کی مرکزی آفس ڈی ٹین پلیجو ہاؤس، قاسم آباد حیدرآباد پہنچے، جہاں انہوں نے عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی تعلیمی سیکرٹری ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی، مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری ایڈووکیٹ اظہار دائودپوٹو، مرکزی میڈیا سیکرٹری کاشف ملاح اور مرکزی رہنما نور نبی پلیجو سے ملاقات کی۔ رہنماؤں نے سندھ کی سیاسی و سماجی صورتحال پر خیالات کا تبادلہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جیے سندھ محاذ کے چیئرمین خالق جونیجو نے کہا کہ سندھ میں مذہبی انتہاپسندی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فروغ دیا گیا ہے۔ سندھ کی شناخت ہمیشہ سے امن اور مذہبی رواداری رہی ہے، اور یہی بات سندھ دشمن قوتوں کو کھٹکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہمہ جہتی گھیراؤ میں ہے اور اس کا وجود خطرے میں ہے، جبکہ ملک میں بادشاہت قائم کر دی گئی ہے۔ ہر طرف مظلوم لوگوں، قوموں اور طبقوں کی آواز نہ صرف دبائی جا رہی ہے بلکہ روزگار سے لے کر تمام وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں سندھ کی ترقی پسند، وطن دوست اور قوم پرست قوتوں کے اتحاد کی ضرورت ہے۔عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار نے کہا کہ مختلف کالے قوانین کے ذریعے سندھ کے وسائل پر قبضہ کیا گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے ذریعے سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین کارپوریٹ فارمنگ کرنے والی کمپنیوں کو دی گئی ہے۔ سندھ کے لوگوں کو اپنے ہی وطن میں بے وطن بنایا جا رہا ہے۔ مشترکہ، پُرامن اور مضبوط عوامی جدوجہد کے ذریعے مظلوم قوموں اور طبقات کے دشمن عناصر کو شکست دی جا سکتی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ کی

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن