اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفد کے نمائندوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ اپنے شیعہ مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بین المذاہب رواداری، امن اور باہمی احترام کے فروغ کے سلسلے میں آج عیسائی مذہب کے ایک وفد نے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے عہدیداران و اراکین نے وفد کا پُرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران عیسائی وفد نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پیش آنے والے افسوسناک اور ناخوشگوار واقعے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم قرار دیا۔ وفد کے اراکین نے شہداء کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفد کے نمائندوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ اپنے شیعہ مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے عہدیداران نے عیسائی وفد کے اس خلوص بھرے اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے دورے معاشرے میں بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور اتحاد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انجمن کے رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہیں۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مستقبل میں بھی بین المذاہب ہم آہنگی، امن و امان کے قیام اور نفرت و تشدد کے خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی، تاکہ ایک پُرامن، مستحکم اور باہمی احترام پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور باہمی احترام کے لیے وفد کے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی