کوئٹہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کیساتھ اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
اجلاس میں 8 فروری کے ہڑتال کے دوران شہریوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلان ہوا کہ 13 فروری کو احتجاج کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان صوبہ بلوچستان کا اجلاس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان کی زیر صدارت پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ جاری بیان کے مطابق اجلاس میں 8 فروری 2026 کے پرامن پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران راہ چلتے شہری اور سیاسی جمہوری کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاری، انہیں جیل میں حبس بیجا میں رکھنے، انسانی، بنیادی سہولیات سے محروم رکھ کر، بدترین مجرمانہ سلوک و رویہ اختیار کرنے، مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ناروا رویہ اور طرز عمل کو زیر غور لایا گیا، اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اپنے وعدوں سے انحراف پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی جمہوری کارکنوں کی عدم رہائی اور ان کے ساتھ جاری بدترین امتیازی سلوک کے خلاف 13 فروری بروز جمعہ کو کوئٹہ شہر میں احتجاجی مظاہرہ و جلسہ ہوگا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ احتجاج کی بھرپور تیاری کرے اور تمام سیاسی جمہوری پارٹیوں، جمہوریت پسند عوام سے پرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مذاکراتی کمیٹی سے انکار کی روش اور جمہوری روایت کو پائمال کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ 13 فروری کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کا احتجاج پرامن ہوگا اور جمہوری احتجاج کا راستہ روکنے پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اور مسلط حکومت پر عائد ہوگی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے سابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری سلام آغا ایڈووکیٹ، صوبائی سینئر نائب صدر سید صادق آغا، ڈویژنل صدر عارف خان کاکڑ و دیگر اراکین، مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری، سیکرٹری جنرل حاجی غلام حسین اخلاقی، رابطہ سیکرٹری فرید احمد، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ، سینئر نائب صدر حضرت علی، نائب صدر سید محمد جان آغا درویش، پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری عبدالحق ابدال، صوبائی سینئر نائب صدر و ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ، نصیب اللہ نیازی، عصمت کاکڑ، نعیم پیر علیزئی و دیگر اراکین نے شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان اجلاس میں
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔