رمضان المبارک کی آمد: اسلام آباد میں رمضان بازاروں کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
؎رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی تیاریاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے قیام سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مارکیٹ کمیٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کا رمضان المبارک میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
اجلاس میں رمضان بازاروں کے قیام، انتظامات اور مجوزہ مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ شہر کی تمام سب ڈویژنز میں رمضان بازار قائم کیے جائیں گے، جہاں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خور ونوش سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔
رمضان المبارک تیاریاں
رمضان المبارک کی آمد آمد، ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں جاری
ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے حوالے سے اہم اجلاس۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مارکیٹ کمیٹی کی شرکت
رمضان بازار قائم کرنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا@dcislamabad @CDAthecapital pic.
— Media Talk (@mediatalk922) February 10, 2026
اجلاس کے دوران رمضان بازاروں میں پارکنگ اور سیکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو کم قیمت پر معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک اور عیدالفطر 2026 کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
عرفان میمن نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن رمضان المبارک ضلعی انتظامیہ اسلام آباد
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن رمضان المبارک ضلعی انتظامیہ اسلام آباد رمضان بازاروں کے رمضان المبارک ضلعی انتظامیہ اسلام آباد
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی