اسلام آباد( ملک نجیب ) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں ای اسٹامپنگ سسٹم نافذ کر دیا ۔ 26 جنوری 2026 سے سٹامپ فروشوں یا عام عوام کو عدالتی و غیر عدالتی اسٹامپ پیپرز جاری نہ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، اور ضلع اسلام آباد میں ای-اسٹامپنگ سسٹم کے نفاذ کے پیشِ نظر نیا حکم نامپ جاری کر دیا گیا ہے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کام کرنے والے تمام اسٹامپ فروشوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پاس موجود مینول عدالتی و غیر عدالتی اسٹامپ پیپرز کا موجودہ اسٹاک 12 فروری 2026 (جمعرات) تک مکمل طور پر ختم کر لیں۔ 13 فروری جمعہ کو تمام اسٹامپ فروش اپنی اسٹامپ وینڈر رجسٹرز بمعہ ربڑ اسٹامپس، بلا کسی کوتاہی کے، دفتر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو / ضلع کلکٹر، اسلام آباد میں جمع کرائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے اندر کوئی بھی محکمہ، دفتر، عدالت یا اتھارٹی کسی بھی صورت میں مینول عدالتی یا غیر عدالتی اسٹامپ پیپرز قبول نہیں کرے گی ۔ مذکورہ بالا ہدایات کی خلاف ورزی یا عدم تعمیل کی صورت میں خلاف ورزی کا مرتکب فرد متعلقہ قوانین و قواعد کے تحت سخت قانونی کارروائی کا ذمہ دار ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس