WE News:
2026-07-24@01:09:18 GMT

اسلام آباد انڈس اے آئی ویک 2026 کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

اسلام آباد میں ملک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے منعقدہ انڈس اے آئی ویک 2026 کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ’اے آئی‘ کے میدان میں آگے بڑھنے لگا، نوجوان ماہرین اور اسٹارٹ اپس کے لیے بے شمار مواقع

اس قومی سطح کے ایونٹ میں حکومتی اداروں، تعلیمی ماہرین، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور نجی شعبے کے نمائندے شریک ہیں۔

انڈس اے آئی ویک 2026 کا مقصد پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دینا، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا، ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا اور ڈیجیٹل معیشت کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

اس ایونٹ کے ذریعے عوام، صنعت، تعلیمی اداروں اور پالیسی سازوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

یہ ہفتہ 9 سے 15 فروری 2026 تک جاری رہے گا اور اسے وفاقی وزارت اطلاعاتی ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اشتراک سے منایا جا رہا ہے۔

اس دوران مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی بڑھانے، تربیت فراہم کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

ایونٹ کے دوران کاروباری نمائشیں، تربیتی ورکشاپس، عوامی مباحثے اور مختلف سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں جن کا مقصد مصنوعی ذہانت کو عام لوگوں تک پہنچانا اور عملی سطح پر اس کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کی پہلی سرکاری اے آئی اوتار ’لیلیٰ‘ کیا کام کرے گی؟

ملکی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی انڈس اے آئی ویک 2026 میں شریک ہیں اور اپنی جدید مصنوعات اور خدمات کی نمائش کر رہی ہیں، جس سے پاکستان میں ڈیجیٹل جدت اور مقامی ٹیکنالوجی کے فروغ کو تقویت مل رہی ہے۔

مختلف اسٹارٹ اپس کے مالکان کا کہنا تھا کہ انڈس اے آئی ویک 2026 سے نہ صرف ان کے کاروباروں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ حکومتی سطح پر ان کے اسٹارٹپس کو پہچان بھی ملے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ان کے نئے اور جدید آئیڈیاز حکومت یا کسی بھی ادارے کو پسند آتے ہیں تو باہمی تعاون (کولیبریشن) کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے ان کے کاروبار کو مزید ترقی ملے گی۔

کچھ نئے اسٹارٹ اپس کے نمائندوں نے کہا کہ اس نوعیت کے ایونٹس ان کی مصنوعات اور خدمات کی مارکیٹنگ کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ آن لائن مارکیٹنگ کر رہے ہیں تاہم حکومتی سطح پر منعقد کیے گئے فزیکل ایونٹس میں شرکت سے براہِ راست رابطہ اور اعتماد سازی ممکن ہوتی ہے جو کاروباری فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس نوجوان کاروباری افراد کو نہ صرف اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیتے ہیں بلکہ قومی سطح پر نیٹ ورکنگ اور سرمایہ کاری کے دروازے بھی کھولتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سائنسدانوں نے اے آئی جیو سائنس میں انقلابی تحقیق پر اعلیٰ اعزازات حاصل کرلیے

انڈس اے آئی ویک 2026 کو پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں کو عملی شکل دینے اور عوام، نجی شعبے اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کا ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد اے آئی پاکستان مصنوعی ذہانت نڈس اے آئی ویک 2026.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد اے ا ئی پاکستان مصنوعی ذہانت نڈس اے آئی ویک 2026 انڈس اے آئی ویک 2026 مصنوعی ذہانت اے ا ئی کے لیے

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف