ویب ڈیسک :گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

 گلگت بلتستان کےسابق گورنر راجا جلال، سابق وزیراعلیٰ حاجی گلبرخان، سابق قائد حزب اختلاف کیپٹن(ر) شفیع،سابق وزرافاتح اللہ خان،حاجی شاہ بیگ،شمس اللہ حق،مولاناسلطان رئیس،سابق وزیردلشاد بانو نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

 صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نےپارٹی میں شمولیت پرمفلرپہنائے، پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا،اس موقع پرانکاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاست میں پہلی مرتبہ آئی پی پی شامل ہورہی ہے،استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں ترقی کیلئے بھرپور کام کرےگی،آئی پی پی کا سب سے بڑا منشور ترقی،خوشحالی اورروزگارکی فراہمی ہے،مختلف جماعتوں کے ساتھ میرا رابطہ ہوا ہے،انشاء اللہ جلد اسکی تفصیلات پیش کریں گے۔

کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

عبدالعلیم خان نے مزید کہاپوری پارٹی اپنےگلت بلتستان کےبھائیوں کےساتھ کھڑی ہوگی،پورے پاکستان سے ہمارے لوگ گلگت بلتستان کی الیکشن مہم میں شریک ہوں گے،گلگت بلتستان کےپاس اتنےذرائع  ہیں کہ وہ وفاق کی مدد کرسکے، گلگت بلتستان سے اربوں ڈالرصرف سیاحت سےآسکتے ہیں،ہم ٹول پلازوں سے اربوں روپے کما سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: استحکام پاکستان پارٹی پارٹی میں شمولیت گلگت بلتستان

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار