Express News:
2026-07-24@00:53:46 GMT

مریم نواز کا کھیلتا پنجاب پنک گیمز کا افتتاح، 3400خواتین کھلاڑیوں کی شرکت 

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کا افتتاح کردیا جس میں 3400خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب پنجاب اسٹیڈیم نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ  مریم نواز کی آمد پر جوش و خروش  سے استقبال کیا گیا، تقریب میں وزرا ، ارکان اسمبلی ، ویٹرن کھلاڑیوں اور کثیر تعداد میں بچیوں نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پورے اسٹیڈیم  میں ہر پویلین پر جاکر خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، ہر ڈویژن کی ایتھلیٹ نے پنک گیمز کی مشعل لے کر اسٹیڈیم کا چکر مکمل کیا اور مشعل روشن کی۔

مزید پڑھیں

9 ویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے 2026 کی افتتاحی تقریب

اولمپین ایتھلیٹ فائقہ ریاض نے مارچ پاسٹ کی قیادت کی، پورا پنجاب اسٹیڈیم ڈھول کی تھاپ اور پر جوش نعروں سے گونجتا رہا  اور ہر ڈویژن کی خاتون کھلاڑیوں  پر مشتمل دستوں نے اسٹیڈیم میں روایتی مارچ پاسٹ کیا۔

اس موقع پر وزیر کھیل فیصل کھوکھرنے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کھیل کو تحصیل تک لے جارہے ہیں، فی میل کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے، پنجاب  نیشنل گیمز میں 126 اور قائد اعظم گیمز میں173 میڈل حاصل کرکے ٹاپ پر رہا ۔

فیصل کھوکھر نے کہا کہ پنجاب میں اسپورٹس کے  184 پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کریں گے اور ہر ڈسٹرکٹ میں ہاکی کے فروغ کے لیے سینتھیٹک آسٹرو ٹرف اسٹیڈیم بنائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا