وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ پنک گیمز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی بیٹیاں ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سال 2026 کو پنجاب میں نوجوانوں کا سال قرار دیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ایک خصوصی پورٹل بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خواتین کبڈی، کرکٹ، فٹبال، ہاکی، نیٹ بال، سوئمنگ، رننگ، ایتھلیٹکس، شطرنج، کراٹے، بیڈمنٹن، رگبی، باسکٹ بال، سائیکلنگ اور ٹگ آف وار سمیت ہر کھیل میں حصہ لے سکتی ہیں اور کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عورت نہ صرف کھیلوں میں بلکہ قیادت کے میدان میں بھی آگے بڑھ سکتی ہے، وہ چیف منسٹر بھی بن سکتی ہے اور ملک کے مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی بیٹیاں مردوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور آج وہ اس کا عملی مظاہرہ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچی اپنے گھر، خاندان، معاشرے، صوبے اور ملک کا مستقبل ہے۔ یہ آسمان بھی آپ کا ہے، یہ زمین بھی آپ کی ہے اور یہ میدان بھی آپ کا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھیں، کامیابیاں حاصل کریں اور صوبے کا نام روشن کریں۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں “چیف منسٹر آپ” کے نام سے ایک پورٹل لانچ کیا گیا ہے جہاں نوجوان اپنے مسائل، تجاویز، منصوبے اور آئیڈیاز براہِ راست شیئر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ موصول ہونے والے پیغامات پر خود توجہ دی جائے گی اور جواب بھی دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں اور خواتین کی ترقی کے لیے یہ ایک تحریک اور انقلاب کا آغاز ہے، اور حکومت ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا